دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

الجواب:

دونوں صورتوں میں جبکہ عورتیں بالغہ ہیں او ران سے بغیر اذن لئے نکاح کردئے گئے تو وہ نکاح ان عورتوں کی اجازت پر موقوف رہے،اگر انھوں نے خبر سن کر جائز رکھے جائز ہوگئے اور اگرر د کردئے رد ہوگئے،اور اگر اب تك ساکت ہیں نہ رد کئے نہ جائز رکھے تو اب انھیں اختیار ہے چاہے جائز کردیں چاہے باطل۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٣٤٦:         از کان پور مدرسہ احسن المدارس مرسلہ محمد عبدالحلیم صاحب                        ١٣ رجب ١٣١٦ھ

چہ می فرمایند علمائے محققین وفضلائے مدققین اندریں مسئلہ کہ باوجود برادر حقیقی مخطوبہ عم حقیقی مخطوبہ استیذان نکاح از مخطوبہ کرد ومخطوبہ بالغہ باکرہ است صامت ماندہ آں صموت رااذن دانستہ عم حقیقی بہ وکالۃ نکاح او رامنعقد کرد و بااوخلوت صحیحہ ھم گردید دریں صورت نکاح باطل خواہد شد یا چہ؟ بینوا تو جروا

کیا فرماتے ہیں علمائے محققین اور فضلائے مدققین ا س مسئلہ میں کہ حقیقی بھائی موجود ہونے کے باوجود حقیقی چچا نے لڑکی سے نکاح کی اجازت طلب کی جبکہ لڑکی باکرہ بالغہ ہے اور اجازت کے وقت خاموش رہی،اس خاموشی کو چچا نے اجازت سمجھ کر بطور وکالت ا س کانکاح کردیا خلوت صحیحہ بھی ہوچکی ہے تویہ نکاح باطل ہوگیا یاکیا صورت ہوگی؟ بینوا توجروا۔(ت)

الجواب:

سکوت بکر کہ بجائے اذن داشتہ انددران صورت ست کہ استیذان خود ولی اقرب یا وکیل یا رسول اوکردہ باشد کما فی الدر وغیرہ اینجا کہ استیذان ولی ابعد قیام اقرب کردہ است اگرنہ بروجہ وکالت ورسالت از اقرب بود بسکوت زن اصلاکارے نکشود نکاح نکاح فضولی شدہ براجازتے دیگر قولا یا فعلا یا سکوتا چنانکہ درفتاوائے خود وجہ آنہا روشن کردہ ایم از زن قولے یا فعلے مظہر رد نکاح بمیان نیامدہ بود واین خلوت برضائے او

باکرہ کی خاموشی وہاں اجازت قرار دی جاتی ہے جب اجازت طلب کرنے والا خود یا ولی اقرب ہو یا اس کا وکیل یا قاصد ہو،جیسا کہ درمختار وغیرہ میں ہے،یہاں کی صورت میں ولی ابعد نے اجازت ولی اقرب کی موجودگی میں طلب کی ہے تو اگر اس نے ولی اقرب کی وکالت یا قاصد ہونے کی حیثیت سے اجازت نہ طلب کی ہو تو اس صو رت میں باکرہ کی خاموشی رضا کے لئے کارآمد نہیں ہے،یہ نکاح نکاح فضولی ہوا جو کہ عورت کی اجازت پر موقو ف تھا،اگر باکرہ نے خلوت سے قبل قولا یا فعلا یا خاموش رہ کر کسی قول یا

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن