دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

لزم النکاح بلاتوقف علی اجازۃ احد وبلاثبوت خیار فی تزویج الاب والجد [1] الخ۔

باپ یا دادا کے دئیے نکاح کسی کی اجازت پر موقوف ہوئے بغیر اور ثبوت خیار بلوغ بغیر فورًا نافذ اور لازم ہوجاتے ہیں۔(ت)

والله سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مسئلہ ٣٤٤:        از اوجین حویلی میر صاحب مرسلہ مرزا مختار علی بیگ صاحب وکیل                                 ١٩ شوال ١٣١٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسمی الله بیلی حجام نے اپنی دختر زیتون کا نکاح ١٣٠٦ھ میں مسمی احمد قوم حجام سے کہ الله بیلی کا ہم قوم ورشتہ دار ہے کیا،وقت نکاح زیتون چار پانچ سال کی تھی،اب ١٣١٥ھ میں جبکہ زیتون قریب ١٣ یا ١٤ سال کے ہوئی،احمد نے رخصت چاہی الله بیلی نے انکار کیا،احمد نے فوجداری میں نالش کی،الله بیلی نے عذر کیا کہ داماد میرا نامرد ہے،ہیجڑوں میں گاتا بجاتا ہے اگرڈاکٹر ا س کا مرد ہونا تحریر کردیں تو رخصت میں عذر نہیں،ڈاکٹر نے بعد معائنہ ظاہر کیا کہ احمد کے اعضائے تناسل کو حالت تندرستی میں پایا ہنوز فوجداری سے حکم اخیر نہ ہوا تھا کہ الله بیلی نے دیوانی میں دعوٰی فسخ نکاح ان وجوہ پر کیا کہ وہ نامرد ہے ہیجڑوں کے افعال قبول کرکے حالت شرمناك اختیار کرلی ہے میری برابری کا نہ رہا زیتون کا نکاح نابالغی میں ہوا ہے فسخ قرار دیا جائے،احمد کو ان الزاموں سے قطعی انکار ہے،جانبین سے شہادتیں اپنے اپنے موافق گزریں،اگر بالفرض الزامات نامردی وغیرہ تسلیم بھی کرلئے جائیں تو ایسی صورت میں حسب استغاثہ پدر زیتون یا زیتون کا نکاح فسخ ہوسکتا ہے یا نہیں یا خود بخود بوجوہات مظہرہ پدر زیتون نکاح فسخ ہے اور دعوٰی منجانب پدرزیتون بوجہ اس کے کہ عمر زیتون ١٣،١٤ سال کی ہے جائز ہے یا نہیں یا ایك سال قمری کی مہلت تاریخ یکجا ہونے زن وشو سے دی جائے گی اور زوجہ رخصت پر مجبور کی جائے گی یا نہیں اور ہمبستری احمد وزیتون کی کرائی جائے گی یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

صورت مستفسرہ میں پدر زیتون کا دعوٰی اصلا قابل سماعت نہیں،زنانوں کے افعال کرلینا اگرچہ مسقط کفاءت ہے مگر کفاءت وقت نکاح درکار ہے بعد نکاح شوہر کیسے ہی شرمناك افعال اختیار کرے نکاح فسخ نہیں ہوسکتا،درمختار میں ہے:

الکفاءۃ اعتبارھا عندابتداء العقد

نکاح کے ابتداء میں کفو کا اعتبار ہوتاہے اس کے

 


 

 



[1] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٠٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن