دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

عاق کرنا شرعاکوئی چیز نہیں،نہ اس سے ولایت زائل ہو۔

٦٤٩

نانا نے اپنی نواسی ہندہ نابالغہ دختر زید کا عقد اپنے خاندانی لڑکے بکر سے بے اطلاع زید کیا جائز ہوا یا نہیں اس عقد کو کون اور کتنے عرصے تك فسخ کرسکتا ہے۔

٦٥١

بیوہ نے اپنی نابالغہ لڑکی کا خود عقد اپنے بھانجے سے کردیا، لڑکی کا بیان ہے کہ میرے سامنے عقد سے پہلے چند بار میری ہمشیرہ نے عزیزالحسن سے میرے نکاح ہونے کا ذکر کیا، میں نے قطعی انکار کیا، ،میرے انکار کی خبرعزیزالحسن اور میری ماں بہنوں وغیرہ سب کو ہوئی، اب بوقت نکاح جب مجھ سے اذن لیا گیا میں بوجہ شرم بآواز بلند مجمع میں انکار نہ کرسکی، مگر انکاری سر ہلایا اور اُوں ہونھ کہا جو انکار تھا میری بہنوں ماں اور خالہ نے غل شور مچادیا کہ ہوگیا ہوگیا، میں نہ رضامند تھی نہ اب ہوں۔ کیا حکم ہے۔

٦٤٩

ہندہ اگر بالغہ ہو تو جبکہ وہ اپنے شوہر کے گھررہی اور اس کے ہمراہ اپنے والد کے گھرآئی اور بکر چندے مقیم رہا اس صورت میں یہ عقد درست ہوا یانہیں (٣) ہندہ درصورتیکہ نابالغہ ہو جبکہ زید کے ملنے والوں نے اس سے پوچھا کہ تم یہاں رہے اور تمھاری بے اجازت وہاں نکاح ہوگیا، یہ کیونکرہوا، تو زید نے کہا کہ ہم اجازت دے آئے تھے کہ آپ عقد کردیں اور ہمیں صرف اطلاع کردیں، اس صورت میں اجازت صحیح ہوئی یا نہیں (٤) بکر زیدکے یہاں تنہا آیا اور قیام کیا زید اسے اکثر مجالس اوربازار میں ہمراہ لے گیا، دریافت پر کہاکہ میرا دامادہے۔ جب بکر ملازمت پر چلا گیا تو خط و کتابت بھی رہی پھر جب وہ مفقود الخبر ہوگیا تو زید نے کہا ہمیں بکرکے ساتھ عقد منظور نہ تھا ہوگیا تھا تو جبرا قہرًا منظور کیا، اب سب واقعات سے عقد صحیح ہوگیا یانہیں ۔ زید نمبر ٣ کے مضمون سے منکر ہو اور نمبر ٤ کا انکار نہ کرتاہو نمبر ١ کو تسلیم کرتاہو پھربھی چارپانچ سال کے بعد نکاح فسخ کرکے ہندہ کا دوسرا عقد کردیا، کیا حکم ہے زید کے ساتھ ربط ضبط میل جول رکھنا گناہ ہے یا نہیں۔ اگر ہندہ رخصت ہو کر بکرکے یہاں نہ گئی ہو نہ اس کے ساتھ بکر زید کے یہاں آیا ہو لیکن بکر خود زید کے مکان پر آیاقیام کیا ہو زید نے اپنے ملنے والوں سے کہا ہو کہ یہ میرا داماد ہے سب کو دکھلایا ہو تو کیا حکم ہے۔

٦٥١

حقیقی چچا نے بولایت خود ہندہ کو نابالغہ جانتے ہوئے بعدم موجودگی ہندہ ومادر ہندہ زید نابالغ سے نکاح کردیا، پانچ سال بعد زید بالغ ہوکر رخصت کرانا چاہتاہے، مادر ہندہ کا دعوٰی ہے کہ وقت نکاح ہندہ بالغہ تھی اس لئے رخصت نہیں کرتی، مادرہندہ کے بیان کی تصدیق کرلی گئی۔ کیا حکم ہے۔

٦٥٠

 

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن