دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

بحرالرائق میں ہے:

قولہ وللابعد التزویج بغیبۃ الاقرب مسافۃ القصر ای ثلثۃ ایام فصا عدالان ھذہ ولایۃ نظریۃ ولیس من النظر التفویض الی من لاینتفع برأیہ ففوضناہ الی الابعد [1]۔

ماتن کاقول کہ"ابعد کو نکاح کردینے کی ولایت ہے جبکہ اقرب اتنی مسافت پر ہوجس سے قصر لازم ہو"یعنی تین دن یا زیادہ مسافت،کیونکہ یہ ولایت شفقت پر مبنی ہے،تو ایسے کو ولایت سونپنا جس کی رائے قابل انتفاع نہ ہو تو وہ شفقت نہ ہوگی،اس لئے ہم نے یہ ولایت ابعد کو سونپی ہے۔(ت)

یہاں کہ ولی اقرب کی رائے سے انتفاع بالفعل حاصل وہ خط لکھ چکا اپنی رائے ظاہر کرچکا تو اب ابعدکی رائے پررکھنے کا کیا منشا ا س کی رائے تو اس لئے لی جاتی ہے کہ اقرب کی رائے سے انتفاع معدوم،نہ اس لئے کہ اس کی رائے سے جو نفع حاصل ہے اس کے ردو ابطال کے واسطے یہ سراسر عکس مقصود ہے تو بنظر بحالات واقعہ صاف ظاہر ہے کہ یہ اس صورت سے بہت ابعد ہے جس میں شرع مطہر اقرب سے ابعد کی طرف ولایت نقل فرمائے،لاجرم غیبت زیدغیبت منقطعہ نہیں اور وہی اقرب ہے،اس کے سوا دادی وغیرہا کسی کا کیا نکاح نکاح فضولی ہے کہ زید کی اجازت پر موقوف توفسخ کراسکتا کیا معنی،زید خود اپنے قول سے فسخ کرسکتا ہے زبان سے کہہ دے"میں نے یہ نکاح رد کیا"فورًا رد وباطل ہوجائے گا۔محیط وہندیہ وشرح تنویر وغیرہا میں ہے:

واللفظ للاخیر لوزوج الابعد حال قیام الاقرب توقف علی اجازتہ [2]۔

عبارت آخر ی کتا ب کی ہے کہ اگر ابعد نے اقرب کی موجودگی میں نکاح دیا تو اقرب کی اجازت پر موقوف ہوگا (ت)

یہ سب کلام اس حالت میں ہے کہ جس سے زینب کا نکاح ہو ا زینب کا کفو ہو اور اگر کفو نہیں یعنی نسب یا مذہب یا پیشے یا چال چلن یا مال غرض کسی بات میں ایسا کم ہے کہ اس سے اس کا نکاح ہونا زید کے لئے باعث عار ہو جب تو حکم بلادقت ظاہر کہ مذہب معتمدہ پریہاں سرے سے غیبت منقطعہ کی پہلی ہی شرط متحقق نہ ہوئی تو ایسا نکاح قطعًا اجازت پر موقوف ہے اگرچہ ہزار کوس پر ہو وہ بھی جبکہ زید اس سے پہلے اپنی ولایت سے کوئی نکاح غیر کفو سے نہ کرچکا ہو ورنہ نکاح زینب اس کی اجازت پر بھی موقوف نہ رہا،سرے سے خود ہی باطل محض ہوا لصدورہ من فضولی ولامجیز(فضولی سے صادر ہونے اور اس کو جائز کرنے والانہ ہونے کی بنا پر۔ت)


 

 



[1] بحرالرائق باب الاولیاء ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ٣/١٢٦

[2] درمختار شرح تنویر الابصار باب الاولیاء مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن