30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رأیہ فات الکفؤ الذی حضر فالغیبۃ منقطعۃ والیہ اشارفی الکتاب [1]۔ |
کفو فوت ہوجائے گا تو ایسے مقام پر ولی اقرب کی غیبت منقطعہ ہوگی،اوراسی کی طرف کتاب میں اشارہ ہے۔(ت) |
فتح القدیر میں ہے:
|
اذا بقینا ولایۃ الاقرب ابطلنا حقھا وفاتت مصلحتھا [2]۔ |
ولی اقرب کی(باوجود غائب ہونے کے)ولایت کوباقی رکھیں تو لڑکی کا حق باطل اور اس کی بھلائی فوت ہوجائے گی۔(ت) |
ہدایہ میں ہے:
|
ھذا اقرب الی الفقہ لانہ لانظر فی ابقاء ولایتہ حینئذ [3]۔ |
یہ بات فقہ سے اقرب ہے کیونکہ یہاں اقرب کی ولایت کو باقی رکھنے میں بچی پر شفقت نہیں ہے۔(ت) |
تو ابعد کے لئے حصول ولایت تین شرط پر مشروط:
اول یہ ابعد بغیبت اقرب جس کے نکاح میں دے صغیرہ کا کفو ہو،
|
فانہ ان لم یکن کفوا فای شئی یفوت بفوتہ والام تمس الحاجۃ۔ |
اگر وہ کفو نہ ہو تو پھر کس چیز کے فوت ہونے کا خطرہ اور ماں کو کس کی حاجت محسوس ہوئی۔(ت) |
دوم ہو کفو ولی اقرب کا جواب آنے تك نہ رکے ورنہ ہرگز ابعد کو اختیار نہ ہوگا،جامع الرموز ومجمع الانہر میں ہے:
|
لو انتظرہ الخاطب لم ینکح الابعد[4]۔ |
اگر منگنی طلب کرنے والا ولی اقرب کا انتظار کرتاہے تو پھرولی ابعد نکاح نہ کرے۔(ت) |
منحۃ الخالق میں ہے:
|
ان رضی الخاطب ان ینتظر الی استیذان الولی الاقرب لم یصح للابعد العقد [5]۔ |
اگر منگنی والا ولی اقرب سے اجازت حاصل کرنے پر راضی ہے تو ابعد کا نکاح درست نہ ہوگا۔(ت) |
[1] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣١٥
[2] فتح القدیر باب فی الاولیاء مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/١٨٤
[3] الہدایہ باب فی الاولیاء والاکفاء المکتبۃ العربیۃ کراچی ٢/٢٩٩
[4] مجمع الانہرشرح ملتقی الابحر باب فی الاولیاء والاکفاء داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٣٣٩
[5] منحۃ الخالق حاشیۃ علی البحرالرائق باب الاولیاء ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٣/١٢٦
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع