دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اٰنت والجنازۃ اذا حضرت والایم اذا وجدت لھا کفوًا [1]۔رواہ الترمذی والحاکم عن امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ۔

وقت آئے،اور جنازہ جب حاضر ہو،او رزن بے شوہر جب ا س کے لئے کفو پائے(اس کو ترمذی اور حاکم نے امیر المومنین حضرت علی رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

دوسری حدیث میں ہے حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذاجاء کم الاکفاء فانکحوھن ولاتربصوا بھن الحدثان [2]۔رواہ فی مسند الفردوس عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

جب تمھارے پاس کفو آئیں تو لڑکیاں بیاہ دو اور ان کے لئے حادثوں کا انتظار نہ کرو(اس کو مسند فردوس میں ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیاہے۔ت)

یعنی دیر میں شاید کوئی حادثہ پیش آئے کہ فی التاخیر اٰفات(تاخیر میں کئی آفتیں ہیں۔ت)چند حدیثوں میں ہے حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا اتاکم من ترضون خلقہ ودینہ فزوجوہ الاتفعلوا تکن فتنۃ فی الارض وفساد عریض[3]۔رواہ الترمذی وابن ماجۃ والحاکم عن ابی ھریرۃ وابن عمر والترمذی والبیھقی فی السنن عن ابی حاتم المزنی رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔

جب تمھارے پاس وہ شخص آئے جس کا چال چلن اور دین تمھیں پسند ہو تو اس سے نکاح کردو،ا یسا نہ کروگے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہوگا۔(اسے ترمذی،ابن ماجہ اورحاکم نے ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے اورابن عدی نے ابن عمر،اور ترمذی اوربیہقی نے سنن میں ابوحاتم المزنی رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

ذخیرہ و ردالمحتارمیں ہے:

الاصح ا نہ اذاکان فی موضع لو انتظر حضورہ او استطلاع

اصح یہ ہے کہ اگرا یسے مقام پر ہو کہ اس کی واپسی کے انتظار اوراس کی رائے حاصل کرنے سے موجودہ

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الصلوٰۃ ص٢٤، ابواب الجنائز ص،١٢٧ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ج ١،المستدرک للحاکم کتاب النکاح باب تزوجواالودود والولود دارالفکر بیروت ٢/٦٣۔١٦٢

[2] کنزالعمال بحوالہ فر عن ابن عمر حدیث ٤٤٩٣ موسسۃ الرسالہ بیروت ١٦/٣١٧

[3] جامع الترمذی ابواب النکاح باب ماجاء من ترضون دینہ الخ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ١/١٢٨،المستدرک کتاب النکاح دارالفکر بیروت ٢/١٦٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن