دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

مگر تقریر سوال سے جو صورت ظاہر ہو وہ صاف شہادت دے رہی ہے کہ یہ نکاح اس وجہ پر واقع نہ ہوا جو شرع مطہر نے غیبت ولی اقرب میں ولی ابعد کے لئے رکھی ہے قطع نظر اس سے یہاں دادی ولی ابعد ہے بھی یا نہیں۔(کہ ابعد وہ جو اقرب کے بعد مرتبہ ولایت میں ہو غیبت پدر میں دادی اس وقت ولی ابعد ہوسکتی ہے کہ دادا،بھائی،بھتیجا،چچا،چچا کا بیٹا سگے سوتیلے،غرض داداپردادا کی اولاد کو کوئی مرد عاقل بالغ کتنے ہی دور کے رشتے کا اصلا موجود نہ ہوں، نہ زینب کی ماں حاضر ہو کہ یہ سب مراتب ولایت میں دادی پر مقدم کماتقدم وقد حققنا تقدم الام علی ام الاب فیما علقنا علی ردالمحتار) (جیساکہ پہلے گزر چکااور ہم نے ردالمحتار کے حاشیہ میں تحقیق کی ہے کہ ماں کو دادی پر تقدم حاصل ہے۔ ت)مذہب معتمد میں بحالت غیبت اقرب ولی ابعد کو بے اجازت اپنی رائے سے صغیر ہ کانکاح کردینے کا اختیار صرف اس ضرورت سے دیا جاتاہے کہ سردست صغیرہ کے لئے کوئی کفو خواستگار حاضر وموجود ہے اور اسے اتنی مہلت منظور نہیں کہ ولی اقرب واپس آئے یا اس کا جواب لیاجائے۔اگر اتنا انتظار کرتے ہیں تو اس دیرکے باعث کفو موجود نکاح پر راضی نہ ہوگا اور موقع ہاتھ سے نکل جائے گا فوات کفوکے سبب صغیرہ کو نقصان پہنچے گا کہ کفو ہر وقت میسر نہیں آتا،کیامعلوم پھر ہاتھ نہ لگے،لہذا بضرورت اس ولی اقرب کے بعد کے درجے کا جو ولی حاضر ہے شرع مطہر اسے اجازت دیتی ہے کہ تو کردے وجہ یہ کہ احراز کفو شرع مطہر میں سخت مہم ومہتم بالشان ہے اور کفو حاضر کاہاتھ سے کھودینا ضرور نقصان،بلکہ سرے سے نابالغ پر ولایت تزویج کی تشریع اگرچہ باپ ہی کی ہو اسی حکمت کے لئے واقع ہوئی ورنہ بچپن میں نکاح کی کیا ضرورت،

 فتح القدیرمیں ہے:

النکاح یراد لمقاصدہ ولاتتوفر الابین المتکافئین عادۃ ولایتفق الکفؤ فی کل زمان فاثبات ولایۃ الاب بالنص بعلۃ احراز الکفؤ اذا ظفر بہ لحاجۃ الیہ اذ قد لایظفر بمثلہ اذا فات بعد حصولہ [1]

نکاح بعض مقاصد کے لئے ہوتاہے جو عادتًا دوہم مثل حضرات سے پورے ہوتے ہیں،اور یہ مماثلت اورکفؤ ہر وقت میسر نہیں ہوتی،اور باپ کو ولایت نص سے ثابت ہوئی ہے تاکہ وہ ضرورت کے وقت کفؤکو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے،کیونکہ ہر وقت کفو میسر آنے کے بعد ضائع ہوجانے پر حاصل نہیں ہوتی۔(ت)

حدیث میں ہے حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

یاعلی ثلاث لاتؤخرھا الصلٰوۃ اذا

اے علی! تین چیزوں میں دیر نہ کرنا،نماز جب اس کا

 


 

 



[1] فتح القدیر باب الاولیاء المکتبۃ النوریۃ الرضویۃ سکھر ٣/١٧٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن