30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ہندہ بیوہ کا عمرو سے ناجائز تعلقات ہوا ہندہ کے چچا بکر نے یہ خبر پاکر بزور اپنے لڑکے زید سے بے رضامندی ہندہ ہندہ کا نکاح کردیا، وکیل نے ہندہ سے اجازت چاہی، بخوف جان ہندہ نے اذن دیا، دو چارماہ بعد موقع پاکر عمروکے یہاں بھاگ آئی، ہندہ نے حلفا بیان کیاکہ مجھے ہرگز ہرگز منظورنہ تھا بکر وغیرہ کے جبر سے جو دھمکی ہلاکت کی تھی اقبال کیا پھر مجھے اور زیدکو لوگوں نے ایك مکان میں بندکردیا خلوت صحیحہ بھی بجبر ہوئی، کیا ایسانکاح جائزہے ۔ طلاق کی حاجت ہوگی یانہیں۔ |
٦٤١ |
بعد وفات کے پدر ماں نے نابالغہ کا کہیں ناتا کردیا لڑکی کوکسی قدر زیور اور کپڑا چڑھایا گیا، ناتے والے اپنے زعم میں اسے نکاح سمجھتے ہیں دوتین سال بعد منگنی والوں نے شادی کا تقاضا کیا، ماں نے انکار کردیا، انھوں نے ناتا توڑ دیا اور چڑھاوا واپس لے لیا، لڑکی کی ماں کے مرنے کے بعد کہتے ہیں ہم نے ناتا نہیں توڑا۔ کیابحکم"ولھما الخیار فی غیر الاب والجد"لڑکی کو فسخ ہے۔ |
٦٤٧ |
|
ولی جو مہر باندھے نابالغ بعد بلوغ اس مہر سے راضی نہ ہو انکار کرے تو کیا حکم ہوگا۔ |
٦٤٢ |
جہاں قاضی نہ ہو کیا وہاں اعلم علمائے اہل بلد سے فسخ کرالیا جائے۔ |
٦٤٧ |
|
زید مرگیا اس کا ایك بھائی جو مدت دراز سے علیحدہ ہے کسی قسم کا کوئی تعلق مرحوم سے نہیں رکھتا تھا زید کی لڑکی جوقریب بلوغ ہے اس کی شادی ہونے والی ہے لڑکی کی سوتیلی ماں جس نے اس کی پرورش کی ہے شادی کے متعلق مدد چاہی اس نے کہا کہ میں اس شادی میں شریك نہ ہوں گا، نہ مجھے کوئی واسطہ ، جہاں چاہیں کریں، لڑکی کے دو سوتیلے بھائی جن کی عمر سولہ سال ہے موجود ہیں، کیا حکم ہے۔ |
٦٤٤ |
لڑکی چودہ سال کی ہے، باپ نے اس کی ماں کو خط لکھاکہ جس طرح چاہو کرو تمھیں اختیار ہے کیاباپ کی عدم موجودگی میں ماں نکاح کرسکتی ہے۔ |
٦٤٧ |
|
ماں باپ مرگئے نانی نے پرورش کیا آٹھ نوسال کی عمرمیں نانی نے لڑکی کانکاح نواسے کے ساتھ کردیا، دختر کے حقیقی بھائی موقع پرموجود نہ تھے ہندہ کو جب پہلی بار حیض ہوا وہ مع اپنی نانی کے اپنے محلہ کے ایك گھر میں آئی اور دو مرد تین عورتوں کے سامنے کہا جس کے ساتھ میری نانی نے میری شادی کی تھی میں اس سے رضامند نہیں ہوں اس کے ساتھ اپنی عمر بسرنہیں کرسکتی، یہ نکاح رہا یا نہیں۔ ہندہ نے دوسرا عقد کرلیا، کیا حکم ہے۔ |
٦٤٥ |
زید نے اپنی پہلی بی بی کے بچوں کو عاق کردیا، تیسری بی بی سے دختر ہے، اس کی بکر سے نسبت کرکے فوت ہوگیا، لڑکی دس سال کی تھی ماں نے بولایت خود بکر سے شادی کردی، پہلی بی بی کا عاق لڑکا کہتاہے میں ولی ہوں،دوسری جگہ شادی کرنا چاہتاہے، کیا حکم ہے۔ |
٦٤٨ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع