دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

للجد لاللعم [1]

ہوگی،چچا کو نہ ہوگی۔(ت)

اور جبکہ ذوی الارحام بلکہ مولی الموالاۃ بھی ہمارے نزدیك سلسلہ اولیاء میں داخل تو من یلی الغائب فی القرب(جو قرب میں بعد والے مرتبہ پر ہو۔ت)انھیں بھی شامل،مثلا والد ولی اقرب غائب ہے تو اس کے من یلی فی القرب یہی ذوی الارحام ہیں،اور ذوی الارحام اقرب الاولیاء الموجودین ہوں تو ان کی غیبت میں من الموالاۃ من یلی ہے کما ھو قضیۃ الترتیب وھو ظاھر جدا(جیسا کہ ترتیب کا تقاضا ہے،یہ بالکل ظاہر ہے۔ت)درمختار میں ہے:

ثم لولدالام ثم لذوی الارحام ثم مولی الموالاۃ ثم للسلطان [2] الخ۔

پھر والدہ کے بیٹے اور پھر ذوی الارحام کو پھر معاہدہ والے کو پھر سلطان کو حق ولایت ہے الخ(ت)

اور ردالمحتار میں اختیار سے ہے:

ولاتنتقل الی السلطان لان السلطان ولی من لاولی لہ وھذہ لھا اولیاء [3]۔

سلطان کو ولایت منتقل نہ ہوگی کیونکہ سلطان اس وقت ولی بنتا ہے جب دوسرا کوئی ولی نہ ہو جبکہ ا س کے اولیاء موجود ہیں۔(ت)

جب ہمارے نزدیك ذوی الارحام ومولٰی الموالاۃ بھی سلطان پر مقدم تو بحکم ھذہ لھا اولیاء(یہ اس کے اولیاء ہیں۔ت) یہاں بھی لاتنتقل الی السلطان(سلطان یعنی حکم کو منتقل نہ ہوگی۔ت)کا حکم محکم مگر صرف اس قدر کہ ذوی الارحام بھی کبھی بحالت غیبت اقرب ولایت پاتے ہیں،حدیث ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا سے رفع شبہہ مذکورہ نہ کرے گا۔اوپر معلوم ہوچکا کہ مطلقا ہر بعید ولی نہیں ہوجاتا بلکہ وہی جو اس اقرب کے بعد سب سے اقرب ہے،پدر وعمہ کے درمیان تمام عصبات وتمام اصحاب فروض وبعض ذوی الارحام بکثرت اولیاء ہیں،حضرت حفصہ بنت عبدالرحمن بن الصدیق رضی الله تعالٰی عنہم کے لئے بحالت غیبت پدر ان میں کسی کااصلا موجود نہ ہونا یہاں تك کہ ولایت حضر ت عمہ رضی الله تعالی عنھا کے لیے ثابت ہو بہت مستبعد ہے،بلکہ جواب یہ ہے کہ واقعۃ عین لا عموم لھا(یہ خاص واقعہ ہے اس میں عموم نہیں ہے۔ت)وقائع عین ہر گز نہ احتمال کے محل ہوتے ہیں،ممکن کہ حضرت حفصہ


 

 



[1] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣١٥

[2] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٣

[3] ردالمحتار باب الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣١٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن