دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

درمیں ہے:بشرط القضاء للفسخ [1](اس فسخ کے لئے قضا ضروری ہے۔ت) لیکن کنواری لڑکی کو یہ اختیار اسی قدر ملتا ہے کہ اگر پہلے سے نکاح کی خبر ہے تو بالغہ ہوتے ہی یعنی جس وقت علامت بلوغ مثل حیض وغیرہ ظاہر ہو یا پندرہ برس کامل کی عمر ہوجائے فورًا بلا توقف اس نکاح سے اپنی ناراضی ظاہر کردے،اور اگر نکاح کی خبر بالغہ ہونے کے بعد ملی تو جس وقت خبر ہوئی فورًا اس وقت ناپسندی جتادے،اور اگر ذرادیر لگائی یا اس سے جدا کوئی آدھی بات کی یا کچھ چپ رہی یا بیٹھی تھی کھڑی ہوگئی یا کھڑی تھی ایك قدم اٹھالیا اس کے بعد ناراضی کا اظہار کیا تو ہر گز نہ سنا جائے گا اور نکاح لازم ہوجائے گا۔تنویر الابصارمیں ہے:

خیار البکر بالسکوت عالمۃ بالنکاح ولایمتد الٰی اخر المجلس [2]۔

بالغہ باکرہ لڑکی کی خاموشی اس کے اختیار کو ختم کردیتی ہے جبکہ وہ نکاح کا علم رکھتی ہو تو خاموشی کے بعد مجلس کے اختتام تك بھی اختیار نہیں رہتا بلکہ خاموش ہوجانے پر ختم ہوجاتاہے۔(ت)

اس نابالغہ کے بارے میں اس کا دیکھ لینا ضرور ہے کہ اس نے بالغہ ہوتے ہی فورًا ناراضی ظاہر کی ہے یا ایك لمحہ دیر بھی لگائی تھی تواب اسے نکاح سے انکار حرام ہے وہ ضرور اس کی زوجہ ہے ورنہ اختیار دعوی رکھتی ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٣٣٧: از مراد آباد محلہ بازار دیوان متصل مکان نواب تفضل علی خاں مرسلہ حکیم برہان الحق صاحب ٢٧ ربیع الاول ١٣١٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ نے اپنی دختر نابالغہ کا نکاح کردیا اس وقت عمر اس کی تخمینًا سات یا آٹھ برس کی ہوگی اور پیشتر نکاح سے لڑکی کا باپ اور چچا اور تایا قضا کرگئے تھے مگر ایك بھائی یا تایا زاد حقیقی جس کی عمر تخمینًا ٢٦،٢٧ برس اس وقت تھی اب موجود ہے مگر بوقت نکاح والدہ دختر نے اپنی ولایت سے نکاح اس لڑکی کا کردیا،شرعا یہ جائز ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا۔

الجواب:

جس نابالغہ کے باپ،دادا،جوان بھائی،بھتیجا،چچا نہ ہو تو جوان بھائی چچا زاد ہی اس کے نکاح کا ولی ہے،اس کے ہوتے ماں کو اپنی دختر کے نکاح کردینے کا اختیار نہیں،فتاوی قاضی خاں میں ہے:


 

 



[1] درمختار شرح تنویر الابصار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٣

[2] درمختار شرح تنویر الابصار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن