30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ سب حکم قضا ہے،رہا واقع کا حال،وہ رب العزت کے علم میں ہے اور دونوں اہل معاملہ اوران کے شرکاء واقف جو جھوٹا ہوگا عند الله عذاب الیم شدید کا سزا وار ہوگا۔والعیاذ بالله تعالٰی:
|
فی الدرالمختار قال الزوج للبکرا لبالغۃ بلغك النکاح فسکت،وقالت رددت النکاح ولابینۃ لھما علی ذٰلك ولم یکن دخل بھا طوعا فی الاصح فالقول قولھما بیمینھا علی المفتی بہ وتقبل بینتہ علی سکوتھا لانہ وجودی بضم الشفتین ولو برھنا فبینتھا اولی الا ان یبرھن علی رضاھا اواجازتھا [1]۔ قلت فرض المسألۃ فی تزویج الاقرب فقولہ سکت بمعنی اجزت وقولہ یبرھن علی رضاھا اواجازتھا ای صریحا کما بینہ فی ردالمحتار ولنذکر طرفا من کلامہ لاتضاح المقام قال رحمہ اﷲ تعالٰی قولہ فالقول قولھا لانہ یدعی لزوم
|
درمختار میں ہے: خاوند نے باکرہ بالغہ کوکہا کہ تونکاح کی اطلاع پر خاموش رہی،لڑکی نے جواب میں کہا میں خاموش نہ رہی بلکہ میں نے نکاح رد کردیا تھا جبکہ دونوں کے پاس گواہ نہیں،اورنہ ہی لڑکی نے ابھی تك خاوندکو اطلاع کا موقع دیا،تو اس صورت میں لڑکی کی بات قسم کے ساتھ قبول کرلی جائے گی،یہ مفتٰی بہ قول کے مطابق ہے،اوراگر خاوند نے گواہوں کے ذریعہ لڑکی کی خاموشی پیش کی اور لڑکی کے گواہ نہیں تو اس صورت میں سکوت پر گواہی قبول کرلی جائے گی کیونکہ سکوت وجودی امر ہے،اور اگر دونوں نے اپنے اپنے موقف پر گواہ پیش کردئے تو لڑکی کے گواہوں کو ترجیح ہوگی،ہاں اگر خاوند نے سکوت پر گواہی کے بجائے لڑکی کی رضایا اجازت پر گواہی پیش کی توپھر خاوند کی طرف سے شہادت کو ترجیح ہوگی۔قلت(میں کہتاہوں کہ)مسئلہ کی صورت یہ ہے کہ نکاح ولی اقرب نے کرایاہو،توخاوند کا کہنا کہ"خاموش رہی"کا مطلب یہ ہے کہ تونے اجازت دی تھی،اور مصنف کا قول کہ"رضا یا اجازت پر گواہ پیش کئے"تو اس کا مطلب یہ ہے کہ خاوند صریحا اجازت کا مدعی ہو، جیساکہ ردالمحتار میں بیان کیا ہے،ہم یہاں ردالمحتار کے کلام کا کچھ حصہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع