دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

فضولی عدل فسکتت عن ردہ مختارۃ او ضحکت غٖیر مستھزیۃ اوتبسمت او بکت بلاصوت فھو اذن فان استأذنھا غیر الاقرب کاجنبی او ولی بعید فلا عبرۃ بسکوتہا بل لابدلھا من القول کالثیب البالغۃ اورمن فعل یدل علی الرضا کطلب مھرھا ونفقتھا وتمکینھا من الوطی[1] اھ مختصرا۔ وفی الھندیۃ عن جامع المضمرات ان کان لھا ولی اقرب من المزوج لایکون السکوت منھا رضا ولھا الخیاران شاءت رضیت وان شاءت ردت [2]۔

یا اجنبی عادل شخص نے اس بالغہ کو نکاح کی اطلاع دی تو وہ خاموش رہی اور نکاح کورد نہ کیا۔یا سنجیدگی سے ہنس پڑی یاآواز کے بغیر روپڑی تو اجازت قرارپائے گی۔اور اگر کسی غیر اقرب مثلا اجنبی یا ولی بعید کے اجازت طلب کرنے پر بالغہ نے خاموشی اختیار کی تووہ رضا معتبر نہ ہوگی،بلکہ ثیبہ بالغہ کی طرح صریح قول یا فعل کرے جو اس کی اجازت واضح کرسکے،مثلا اس موقعہ پر مہر دے اھ مختصرًا، اور ہندیہ میں جامع المضرات سے منقول ہے کہ اگر نکاح دینے والے کی نسبت کوئی اقرب دوسراہے تو یہ اس کا سکوت رضا نہ قرار پائے گا اور اس کو اختیارہوگا کہ نکاح کور دکردے یا راضی ہوکر جائز قرار دے۔(ت)

پس صورت مستفسرہ میں کہ زید نے اولا اجازت نکاح بسکوت وگریہ ہندہ ظاہر کی اور بعد کو اجازت بلفظ صریح مدعی ہوا،اگر یہ دونوں بیان وقت واحد کی نسبت ہیں مثلا پہلے کہتا تھاکہ ہندہ سے جب اذن لیا گیا تو اس نے سکوت وگریہ کیا اب کہتاہے صریح اذن دیا تو اگرچہ پھر یہاں بیان سابق کے خلاف اور صاف صورت تناقض ہے،

لانہ اقر ا ولا بعد م ثبوت الملك لہ علیھا اذلا ملك حیث لانفاذ ولذالایحل الوطء فی الموقوف۔

کیونکہ پہلے لڑکی پر اپنے حق نہ ہونے کا اقرار کرچکا ہے اورجب ملکیت نہ ہوئی تو نکاح کا نفاذ نہ ہوا،تو نکاح موقوف رہا جس میں وطی حلال نہیں ہوتی۔(ت)

مگر یہ تناقض محمل خفامیں ہے کہ زوج وقت استیذان دلھن کی مجلس میں حاضر نہیں ہوتا اور یہ فعل خاص دلھن کاہے جس پر زوج کو اطلاع بذریعہ حکایت ہی ہوتی ہے ممکن کہ پہلے کسی نے غلط طورپر صرف سکوت وگریہ بیان کیا اور اس نے اس کے اعتبار پر یہی ظاہرکیا بعدہ تحقیق ہواکہ اذن بالفاظ صریحہ تھا بلکہ دُلھنوں


 

 



[1] درمختار با ب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/٩٢۔١٩١

[2] فتاوی ہندیہ الباب الرابع فی الاولیاء نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٨٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن