30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سےمنزلوں دور ہے بالجملہ قول آخر میں انتقال ولایت ہے کہ انتظارکی دیر باعث کفو ہو،نہ یہ کہ بوجہ علم ناراضی،قصدًا انتظار نہ کیا جائے۔
|
فی ردالمحتار اختلف فی حدالغیبۃ واختار المصنف تبعا للکنز انھا مسافۃ القصر،ونسبہ فی الھدایۃ لبعض المتاخرین والزیلعی لاکثر ھم قال وعلیہ الفتوی اھ وقال فی الذخیرۃ الاصح انہ اذاکان فی موضع لوانتظر حضورہ اواستطلاع رایہ فات الکفو الذی حضر فالغیبۃ منقطعۃ والیہ اشار فی الکتاب اھ وفی النھایۃ واختارہ اکثرالمشائخ وفی شرح الملتقی عن الحقائق علیہ الفتوی [1] اھ مختصرا۔ فی الدر المختار وثمرۃ الخلاف فیمن اختفی فی المدینۃ ھل تکون غیبۃ منقطعۃ[2]۔ |
ردالمحتار میں ہے کہ غیبۃ منقطعہ کی حد کے متعلق اختلاف ہے تو مصنف نے کنز کی اتباع میں فرمایا وہ مسافت قصر کا سفر ہے اور اس کوہدایہ نے بعض متاخرین اور زیلعی نے اکثر متاخرین کی طرف منسوب کیا ہے او رزیلعی نے فرمایا اسی پر فتوی ہے اھ،اور ذخیرہ میں کہا ہے اصح یہ ہے کہ وہ اتنا دور ہو کہ اگر اس کی واپسی کاانتظار یا اس سے مشورہ حاصل کرنے سے موجودہ رشتہ کفو فوت ہوجائے تو یہ"غیبت منقطعہ"ہوگی اور کتاب میں اس کی طرف اشارہ ہے اھ،اور نہایہ میں ہے کہ اکثر مشائخ نے اس کو پسند کیاہے،اور منیہ کی شرح میں حقائق سے منقول ہے کہ اس پر فتوی ہے اھ مختصرًا اور درمختار میں اس اختلاف کا ثمرہ بیان کیا کہ شہر میں ہی کوئی ولی چھپا ہوا ہو تو کیا وہ غیبۃ منقطعہ ہوگی یا نہیں۔(ت) |
اور ولی ابعد بحالت عدم انتقال ولایت یا کوئی اجنبی کہ ولی اقرب کا وکیل ورسول نہ ہوجب بکربالغہ سے اذن نکاح مانگے تو اس کا سکوت معتبر نہیں بلکہ قولًا یا فعلا صاف اظہار رضا ضرورہے،بحال سکوت نکاح فضولی ہوگا،اور اجازت عروس پرموقوف رہے گا۔اسی طرح اگر غیر ولی اقرب نے بلا اذن بکر بالغہ نکاح کردیا پھر اسے خبرہوئی تو اجازت صریحہ سے نافذہوگا،سکوت کافی نہیں۔
|
فی الدرالمختار ان استاذنھا الولی اووکیلہ اورسولہ اوزوجھا ولیھا واخبرھا رسولہ او |
درمختارمیں ہے کہ اگر بالغہ سے ولی نے اجازت طلب کی یا ولی کے قاصد یا وکیل نے اجازت طلب کی یاولی نے اس کا نکاح کردیا اور قاصد نے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع