30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
صورت مستفسرہ میں اگر حامد محمودہ کا کفو شرعی ہے یعنی اس کے نسب ومذہب وروش وپیشہ وغیر ہ میں کوئی بات ایسی نہیں کہ اس سے نکاح ہونا اولیائے محمودہ کے لئے باعث ننگ وعار ہو تونکاح مذکورہ منعقد ہوجانے میں اصلا شبہہ نہیں اگرچہ وقت طلب اجازت نماز ہی پڑھتی ہو بلکہ اگرچہ اس سے اصلا اجازت نہ لی گئی ہو،والد محمودہ کا ادعا کہ نکاح نہ ہوا محض باطل وبے معنی ہے عقد بے اجازت غایت یہ کہ عقد فضولی ہو،پھر عقد فضولی صحیح ومنعقد ہوتا اور اجازت صاحب اجازت پر اس کا نفاذ موقوف رہتاہے نہ کہ اصلا باطل ٹھہرے۔
|
فی الدرالمختار الفضولی من یتصرف فی حق غیرہ بغیر اذن شرعی کل تصرف صدر منہ تملیکاکان کبیع وتزویج اواسقاطا کطلاق وعتاق ولہ من یقدر علی اجازتہ حال وقوعہ انعقد موقوفا [1]۔ |
درمختار میں ہے فضولی وہ ہوتاہے جو شرعی اجازت کے بغیر،غیر کے حق میں خود بخود تصرف کرے،فضولی کا کوئی تصرف خواہ مالك بنانے کے لئے ہو جیسا کہ بیع ونکاح یا ملکیت کو ساقط کرنے کے لئے ہو،جیساکہ طلاق وعتاق،تو اس کے تصرف کے وقت اگر کوئی اس کو جائز کرنے والاہو تو فضولی کایہ تصرف موقوف ہوگا۔(ت) |
نظر بوقائع مذکور سوال عقد محمودہ ایسا ہی واقع ہوا،نکاح سے ایك دن پہلے ہم عمر لڑکی سے جو گفتگوآئی اورمحمودہ نے پسند ظاہرکی وہ صرف رائے تھی نہ کسی شخص کو نکاح کرنے کی توکیل وقت تزویج اذن لینے پر جو سکوت محمودہ نے کیا وہ بھی توکیل کے لئے ناکافی تھا کہ ولی اقرب یعنی پدر چند ہی کوس پر تھا اور اذن لینے والا جب نہ خود ولی اقرب نہ اس کاوکیل نہ اس کا رسول،تو دوشیزہ کا سکوت بھی معتبر نہیں اذن صاف درکار ہے۔
|
فی تنویر الابصار والدرالمختار و ردالمحتار ان استاذنھا غیر الاقرب کاجنبی(المراد بہ من لیس لہ ولایۃ لکن رسول الولی قائم مقامہ فیکون سکوتھا رضاعند استیذانہ کما فی الفتح والوکیل کذٰلك کما فی البحر عن القنیۃ)اوولی بعید(کالاخ مع الاب اذالم یکن الاب غائبا |
تنویر الابصار،درمختار،ردالمحتار میں ہے اگرلڑکی سے نکاح کی اجازت چاہنے والا،ولی اقرب کاغیر مثلا اجبنی یعنی غیر ولی ہو یا ولی ابعد ہو مثلا والد کی موجودگی میں بھائی،جبکہ والد لمبے سفر پر نہ ہو(جیساکہ خانیہ میں ہے)تو لڑکی کی اجازت کے لئے اس کا سکوت معتبر نہ ہوگا بلکہ اس موقعہ پر اس کا بولنا ثیبہ عورت کی طرح ضروری ہے یا کوئی ایسا فعل ضروری ہے جو بولنے کے قائم مقام |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع