30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وفی تنویر الابصار الولی فی النکاح العصبۃ بنفسہ [1] اھ وفی الدرالمختار لوزوج الابعد حال قیام الاقرب توقف علی اجازتہ [2]اھ وفی الخانیہ نفذباجازۃ الصبی بعد بلوغ [3] اھ وفی الدرالمختار المھر یتاکد عند وطء اوخلوۃ صحت من الزوج او موت احدھما [4]اھ۔
|
اور تنویر الابصار میں ہے کہ نکاح میں عصبہ بنفسہٖ ولی ہوتا ہے اھ اور درمختار میں ہے اگر ولی اقرب کی موجودگی میں ولی ابعد نے نکاح کردیا تو اقرب کی اجازت پر موقوف ہوگا اھ، اور خانیہ میں ہے کہ بچے کے بالغ ہوکر اجازت دینے سے نکاح نافذہوجائے گا۔اور درمختار میں ہے کہ وطی،خلوت صحیحہ اور خاوند بیوی میں سے کسی ایك کے فوت ہوجانے سے مہر لازم ہوجاتاہے اھ(ت) |
ہاں اگر ان امور میں سے کچھ نہ واقع ہوا یعنی نہ زید بالغ تھا نہ نکاح بہ تجویز ولی واقع ہوا،نہ ولی نے کسی وقت صریحًا یا دلالۃً اس کی اجازت دی،نہ زید خود لائق اجازت ہوا،یہاں تك کہ مرگیا تو بے شك نکاح باطل ہوگیا۔
|
لان الموقوف یبطل بالموت قبل الاجازۃ کما لایخفی علی احد۔ |
کیونکہ موقوف نکاح،اجازت سے قبل موت سے باطل ہوجاتاہے،جیسا کہ سب پر واضح ہے۔(ت) |
اور جلسہ نکاح میں ولی کا مجرد خاموش بیٹھا رہنا اجازت وپسندی پر یقین نہیں دلاسکتا بلکہ اس کا کوئی فعل ایسا ہونا چاہئے جس سے رضامندی سمجھی جائے،مثلا دلہن کو رونمائی دینا یا دولھا کی سلامی کے روپے لینا یا مبارك باد لینا دینا۔
|
وغیر ذلك عما یدل علی الرضا وفی ردالمحتار تقدم ان البالغۃ لوزوجت نفسھا غیر کفو فللو لی الاعتراض مالم یرض صریحا او دلالۃ کقبض المھر ونحوہ فلم یجعلوا سکوتہ |
ان کے علاوہ دیگر امور جو رضاکی دلیل ہوسکتے ہیں،اور ردالمحتار میں ہے کہ پہلے گزر چکا ہے کہ اگر بالغہ لڑکی نے اپنا نکاح خود غیر کفو میں کرلیا اور ولی صراحۃ یا دلالۃ رضامندی ظاہر نہ کرے مثلا مہر وصول کرنا وغیرہ عمل |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع