30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٣٢٧: عمرو اور زید د وحقیقی بھائی ہیں ان میں زید ایك لڑکی نابالغ چھوڑ کر مرگیا،عمرو اپنی بھاوج بیوہ زوجہ زید سے لڑکی نابالغ کو حیلہ کرکے اپنے مکان پر لے گیا،اس لڑکی نابالغ کا نکاح بلا اجازت اس کی والدہ کسی شخص بیمار کے ساتھ اپنی اجازت سے کردیا،اب عمرو اپنی بھاوج سے متقاضی ہے کہ لڑکی کا نکاح ہم نے اپنی اجازت سے کردیا اور رخصت نہیں کیا اب رخصت کردوورنہ عدالت ہوگی،ا س صورت میں بیوہ پوچھتی ہے کہ علمائے دین و مولویان شرع متین کیا فتوی دیتے ہیں کہ یہ نکاح درست ہے یانہیں؟ فتوی لکھ کر مہر ودستخط سے مزین فرمائیں۔
الجواب
نابالغہ کی ولایت اس کے چچا کو ہے(بشرطیکہ کوئی جوان بھائی بھتیجا حاضر نہ ہو)چچا کے ہوتے ماں کو اختیار نہیں اور شوہر کی بیماری سے بھی درستی نکاح میں کوئی خلل نہیں آتا،پس اگر وہ شخص جس سے عمرو نے اپنی بھتیجی کا نکاح کردیا اس کا کفو ہے(یعنی قوم،مذہب،پیشہ وغیرہ میں ا س کی بہ نسبت ایسا کم نہیں کہ اس سے نکاح ہونا اس صغیرہ کے اولیاء کو باعث عار ہو)اور مہر مثل میں فاحش کمی بھی نہ کی تو نکاح بے شك صحیح ہوگیا جس پر ماں کو کسی طرح اعتراض نہیں پہنچتا،ہاں لڑکی جوان ہو کر اگر خود ناراضی ظاہر کرے تو حاکم شرع کے حضور نالشی ہو کر فسخ کراسکتی ہے،اور اگر وہ شخص کفو نہیں یا چچا نے مہر مثل میں کمی فاحش کی ہے مثلا مہر مثل سور وپے کا تھا اس نے پچاس روپے باندھے تو یہ نکاح سرے سے ہواہی نہیں۔
|
فی الدرالمختار ان کان المزوج غیر الاب وابیہ ولا الام لایصح النکاح من غیر کفو اوبغبن فاحش اصلا وان کان من کفو وبمھر المثل صح ولصغیر وصغیرۃ خیار الفسخ بالبلوغ اوالعلم بالنکاح بعدہ [1] اھ مختصرا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
درمختار میں ہے اگرنکاح دینے والا باپ اور دادا کا غیر ہو خواہ وہ ماں ہو غیر کفو یا مہر مثل صریح کم ہو تو نکاح بالکل صحیح نہ ہوگا اور کفو اور مہر مثل ہو تو صحیح ہوگا اور نابالغ لڑکے یا لڑکی کو بلوغ پر فسخ کا اختیار ہوگا یا اگر ان کو بلوغ کے بعد علم ہوا ہو تو اس وقت بھی فسخ کا اختیار ہوگا اھ مختصرًا۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ٣٢٨: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں کہ زید نابالغ کا نکاح بہ اجازت ہندہ اس کی پھوپھی کے محمودہ بالغہ کے ساتھ ہوا،وقت نکاح عمر زید کی چودہ سال کی اور عمر محمودہ کی سولہ سال کی تھی،زید نکاح سے چار مہینے بعد فوت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع