دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ولایت جبری نہیں۔حضور پر نور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الایم احق بنفسھا من ولیھا[1] رواہ الستۃ الا البخاری عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔

بالغہ عورت ولی کی بنسبت اپنے نفس کی زیادہ حقدار ہے،اس کو امام بخاری کے سوا ائمہ ستہ نے بروایت ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما ذکر کیا۔(ت)

درمختار میں ہے:

لاتجبر البالغۃ البکر علی النکاح لانقطاع الولایۃ بالبلوغ ٢[2]۔

بالغہ باکرہ لڑکی کونکاح پر مجبور نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس کے بالغ ہوجانے پر اس پر جبر کی ولایت کسی کو حاصل نہ رہی،(ت)

صورت مذکورہ میں جبکہ لڑکی بالغہ ہے تو اس کا نکاح بے اس کے اپنے اذن کے نہ ماں کے کئے نافذ ہوسکے نہ باپ کے ہاں،جس عورت بالغہ کا ولی موجود ہو وہ غیر کفو سے اپنانکاح نہ خود کرسکتی ہے نہ دوسرے کو اذن دے سکتی ہے جب تك ولی اس شخص کے غیر کفو ہونے پر مطلع ہوکر پیش از نکاح بالتصریح اپنی رضامندی ظاہر نہ کردے،ورنہ نکاح محض باطل ہوگا کہ پھر رضائے ولی سے بھی صحیح نہیں ہوسکتا۔ درمختار میں ہے:

نفذ نکاح حرۃ مکلفۃ بلارضی ولی ویفتی فی غیر الکفو بعدم جوازہ اصلا بلارضی ولی بعد معرفتہ ایاہ[3] اھ ملخصا۔

ولی کی رضا کے بغیر حرہ عاقلہ بالغہ کا اپنی مرضی سے نکاح نافذ ہوتا ہے اور غیر کفو میں ولی کی مرضی کے بغیر اس کا نکاح جائز ہونے پر فتوی ہے جبکہ ولی غیر کفو میں ہونے کا علم حاصل کرچکا ہو اھ ملخصًا(ت)

ردالمحتار میں ہے:

ھذا اذاکان لھا ولی لم یرض بہ قبل العقد فلایفید الرضی بعدہ بحر [4]۔

یہ اس صورت میں ہے جب لڑکی کا کوئی ولی ہو اور نکاح سے قبل وہ اس پر راضی نہ ہو تو نکاح کے بعد ولی کی رضا مفید نہ ہوگی،بحر۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب النکاح قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٥٥،سنن ابوداؤد فصل فی الثیب آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٨٦

[2] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١

[3] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩١

[4] ردالمحتار باب الولی دارحیاء التراث العربی بیروت ٢/٢٩٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن