30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
بالغہ پر ولایت نہیں،استیذان نفاذ نکاح کے لیے ضرورہے،اگر بے استیذان نکاح کردے گا نافذ نہ ہوگا بلکہ اجازت بالغہ پرموقوف رہے گا۔اگرجائز کرے گی جائز ہوجائے گا۔ردکرے گی ردہوجائے گا،کماصرحوا بہ قاطبۃ(جیساکہ تمام فقہاء نے اس کی تصریح کی ہے۔ت)باقی واجب نہیں کہ ترك پر گناہ ہو۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٣١٩: ١٥ ربیع الآخر شریف ١٣١١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ نابالغہ کاباپ مفقود الخبر ہے اور اس کا کچھ پتا نہیں،اورہندہ کا ایك بھائی بالغ ہے جس کی عمر پندرہ برس کی ہے اور سبزہ آغاز ہندہ کا نکاح اس کی ماں اور اس کے بھائی نے کردیا،اس صورت میں یہ نکاح ہوایا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
صو رت مسئولہ میں جبکہ ہندہ نابالغہ ہے اوراس کا باپ مفقود الخبر ہے اورہندہ کے جوان بھائی نے اس کا نکاح کیا تو وہ نکاح ہوگیا بشرطیکہ جس شخص سے نکاح کیا ہو وہ اس کا کفو ہو اس کی قوم یا پیشہ یا مذہب وغیرہ میں کوئی بات ایسی نہ ہو کہ اس کے نکاح سے ہندہ کے اولیاء کو ننگ وعار آئے اور بشرطیکہ مہر میں ایسی کمی نہ کی گئی ہو جس کا تحمل لوگ نہ کرتے ہوں اور اگر ان باتوں میں سے ایك بات ہوگی یعنی اس شخص کے قوم یا مذہب یاپیشہ وغیرہ میں کوئی امر موجب ننگ وعار ہوگا یا مہر میں ایسی سخت کمی کی گئی ہو مثلا ہندہ کامہر مثل دس ہزار تھا اوربھائی نے پانچ ہزار پر نکاح کردیا تو ان صورتوں میں وہ نکاح اصلا نہ ہوا،والمسائل منصوص علیھا فی الدرالمختار وغیرہ(یہ مسائل درمختار وغیرہ میں منصوص ہیں۔ت) والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٣٢٠: ٢١ ربیع الآخر ١٣١١ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ نکاح دختر نابالغہ کا باوجود انکار دختر نابالغہ اور حیات ہوتے اس کے باپ کے،بے اجازت اس کے باپ کے،اس کی ماں نے زید کے ساتھ کردیا،آیا شرعا یہ نکاح ہوا یا نہیں؟ بینواتو جروا
الجواب:
سائل مظہر کہ یہ نکاح مادر وبرادر بالغ نے بریلی میں کیا اور اس کا باپ کان پور میں موجود ہے جسے ہنوز اس نکاح کی اطلاع نہ ہوئی،اور جس لڑکے سے نکاح ہوا وہ اس کا کفو ہے،اگر یہ سب بیان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع