30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی ذلك انتھی [1]۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔ |
جنھوں نے غیر کفومیں نکاح کیا ہے میں نہیں پائی جاتی کیونکہ نشے والے کی رائے ظاہر نہ ہوئی اوردوسرے کا غلط اختیار اس معاملہ میں ظاہر ہوچکا ہے انتہی۔(ت)والله تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ٣١٧: از پیلی بھیت ایضا
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی دختر ہندہ نابالغہ کا نکاح عمرو سے اس حالت میں کہ اوضاع واطوار عمرو موصوف کے درست تھے اپنی ولایت سے کردیا جب ہندہ مذکورہ رخصت کے زمانہ تك خود بلوغ کو پہنچی تو اس نے اپنے شوہر عمرو کو محرمات وممنوعات شرعیہ کا مرتکب اورمامورات و مشروعات کا محترز پاکر اپنے باپ زید کے فعل کو قبیح سمجھا اس تزویج کو ناجائز رکھا،پس صورت مسئولہ میں ہندہ کا عمرو سے عقد نکاح منعقد رہا یا فسخ ہوا؟ بینوا توجروا
الجواب:
جب ہنگام تزویج عمرو میں کوئی امران بد اطواریوں سے نہ تھا بلکہ یہ باتیں اس نے بعد میں اختیار کیں تو عدم کفایت بعد نکاح حادث ہوئی اور ایسی عدم کفاءت اصلا مانع صحت نکاح نہیں خصوصًا تزویج پدر میں کہ آئندہ کا علم بندہ کی قدرت سے باہر ہے لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَاؕ [2](الله تعالٰی کسی کو وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ت)پس اس بناپر ہندہ کا ا س نکاح کو جائز رکھنا اصلا قابل سماعت نہیں۔ درمختار میں ہے:
|
والکفاءۃ اعتبارھا عند ابتداء العقد فلایضر زوالھا بعدہ [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ابتداء نکاح کے وقت کفو کا اعتبار ہوتاہے لہذا بعد میں کفو کا زوال مضر نہیں۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ٣١٨: ٢٣ رجب ١٣١٠ھ
بالغہ کا نکاح باپ خود کسی کفو سے کرے استیذان بالغہ ضرور ہے یا نہیں؟ نہیں تو مستحب و مسنون یامباح یاکوئی حاجت نہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع