دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

لہذا یہ نکاح اس ولی کی بے اجازت صرف ماں نے کردیا تو نکاح فضولی ہوا اور اجازت ولی پر موقوف رہا،اگر اس نے خبر سن کر رد کردیا مثلا کہا کہ میں اس نکاح کو جائز نہیں رکھتا یا رد کرتاہوں یا میں راضی نہیں یاا س کے مثل اور الفاظ،تو رد ہوگیا،اب دختر کی رضامندی وناراضی کا بھی اعتبار نہیں کہ سرے سے نکاح باقی ہی نہ رہا،اور اگر ابتداءً باجازتِ ولی واقع ہوا یا تزویج مادر کے بعد ولی نے اجازت دے دی تھی مثلا کہا بہتر ہوا یا میں نے پسند کیا یا مجھے منظور یا ان کے مانند اور کلمات،تونکاح نافذ ہوگیا۔

فی الدرالمختار لو زوج الابعد حال قیام الاقرب توقف علی اجازتہ [1]۔

درمختار میں ہے اگر بعید ولی نے اقرب ولی کے ہوتے ہو ئے نکاح کردیا تو یہ نکاح ولی اقرب کی اجازت پر موقوف ہوگا۔(ت)

پھر بھی ازانجا کہ مزوج غیر اَب وجَد اور دختر دوشیزہ ہے اسے اتنا اختیار دیا جائے گا کہ پہلے سے نکاح کی خبر رکھتی ہو تو اپنے بالغ ہوتے ہی اور بعد بلوغ اطلاع پائے تو خبر سنتے ہی فورًا بے وقفہ کہہ سکتی ہے کہ میں اس نکاح سے راضی نہیں یا میں نے ا سے فسخ کردیا یا مجھے ناپسند ہے یااس کے مثل اور کوئی امر کہ دلیل ناراضی ہو۔پس اگر بلوغ یا اطلاع پر فی الفور ا س نے یہ ناراضی ظاہر کی تو اسے اجازت دی جائے گی کہ قاضی کے حضور دعوی کرکے فسخ کرالے،اور اگر ایك لمحہ بھی بے عذر سکوت کیا یا کسی دوسرے کام یا کلام میں مشغول ہوئی تو اب وہ نکاح لازم ہوگیا،اس کے بعد اظہار ناراضی کچھ بکارآمد نہیں۔درمختارمیں ہے:

وان کان من کفو وبمھر المثل صح ولکن لھما ای لصغیر وصغیرۃ خیار الفسخ بالبلوغ اوالعلم بالنکاح بعدہ بشرط القضاء للفسخ وبطل خیار البکر بالسکوت لومختارۃ عالمۃ بالنکاح ولایمتد الٰی اٰخر المجلس [2] (ملخصا)

اگر کفو اور مہر مثل کے ساتھ نکاح کیا تو صحیح ہے لیکن نابالغ لڑکے اور لڑکی کو بلوغ پر یابلوغ کے بعدجب علم نکاح ہو فسخ کا اختیار ہوگا لیکن فسخ قاضی کے حکم سے ہوگا۔اگر باکرہ بالغہ اپنے نکاح کا علم ہونے پر خاموش رہی تو اس کو فسخ کا اختیار نہ رہے گا اور نکاح کے علم والی مجلس کے آخر تك یہ اختیار باقی نہ رہے گا(ملخصًا)۔(ت)

اور اگر وہ نکاح نہ ابتداءً اجازت ولی سے ہوا نہ زمانہ نابالغی دختر میں ولی نے اجازت دی نہ ردکیا بلکہ اسے خبر


 

 



[1] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٤

[2] درمختار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/٩٣۔١٩٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن