دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

رضاھا [1]اھ وفیہ(قولہ لایحصون)عبارۃ الفتح وھم محصورون معروفون لہا[2] اھ۔

میں محیط کے حوالے سے کہ اگر ولی نے بالغہ کے مشورہ اوراجازت کے بغیر نکاح کردیا تو لڑکی کی رضا مندی پر موقوف ہوگا اھ اور اس میں یہ بھی ہے کہ درمختار کا قول"لا یحصون"کا مطلب فتح کی عبارت میں یہ ہے کہ لڑکی کے ہاں معروف ومحدود ہوں اھ۔(ت)

پس صورت مستفسرہ میں اگر ولی اقرب نے بروجہ مذکور ہندہ سے اذن لیااور اس نے سکوت کیا تھا جب تو یہ نکاح خودہی جائز و نافذ ہوا کہ کنواریوں کا زبان سے صراحۃً اذن دینا ضرور نہیں۔

قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واذنھا صماتھا [3]۔

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ لڑکی کی خاموشی اس کی اجازت ہے۔(ت)

ورنہ نکاح فضولی ہوا کہ قولًا یا فعلًا ردکردے تو رد ہوجائے اور قولًا یا فعلًا یا سکوتًا اجازت دے تو جائز ہوجائے ردّ قولی یہ کہ خبر نکاح سن کر صاف کہے میں نے ردکیا یا مجھے منظورنہیں یا میں نکاح کرنا ہی نہیں چاہتی یا اور کوئی کلمہ ان کے مثل اور ردّ فعلی یہ کہ مثلا ہاتھ ہلا دے کہ میں راضی نہیں یا اور کوئی حرکت ایسی کرے جس سے اس نکاح سے حقیقۃً نفرت وناراضی ظاہر ہو اور اجازتِ قولی یہ کہ میں راضی ہوئی یا مجھے پسند ہے یاخدا مبارك کرے یا بہتر ہوا،یا اس کی مثل اور الفاظ،اور اجازتِ فعلی مثلا بلاجبر واکراہ شوہر کے یہاں رخصت ہوکر جانا یا خلوت میں اپنے پاس اسے آنے دینا یا اس سے مہر یا نفقہ طلب کرنا یا اور کوئی فعل کہ دلیل رضامندی ہو،اور اجازتِ سکوتی یہ کہ خود ولی یا اس کا رسول یا ایك ثقہ پر ہیز گار یعنی جس کی عدالت وو ثاقت معلوم ہو یا دومستور الحال یعنی جن کا کوئی فسق نہ معلوم ہو نکاح ہوجانے کی عورت کو خبر دیں اوروہ شوہر کو پہچانتی ہو اور غیر اَب وجَد نے نکاح کیا ہو مہر میں کمی فاحش نہ کی ہو اور شوہر اس کا کفو بھی ہویعنی اس کے دین یا نسب یا پیشہ وغیرہا میں کوئی بات ایسی نہ ہوجس کے باعث اس سے نکاح اس کے اولیاء کے حق میں عارہو اس صورت میں عورت خبر سن کر خاموش رہے تویہ خاموشی بھی اجازت تصور کی جائے گی،غرض یہ پانچ صورتیں ہیں دو رد کی کہ ان کے وقوع سے نکاح باطل ہوجائے گا اور تین اجازت کی کہ ان کے وقوع سے نفاذ پائے گا،اور جب تك ان پانچ میں سے کوئی صورت واقع نہ ہو بدستور


 

 



[1] درمختار باب فی الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٩٩۔٢٩٨

[2] درمختار باب فی الولی داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٣٠٠

[3] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث ١٠٧٤٦ ١٠/٣٧٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن