دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

یانہیں؟ اگر نہیں ہوا تو ولی اور نکاح پڑھانے والے پر کیا کفارہ ہوگا۔بینوا تو جروا۔

الجواب:

اصل یہ ہے کہ زن بالغہ پر کسی کی ولایت جبریہ نہیں اور اس سے پیش از نکاح اذن لینا مسنون ہے اگر بے اذن لئے نکاح کیا جائے تو وہ نکاح نکاح فضولی ہے کہ اجازت زن پر موقوف رہے گا۔اگر جائز رکھے جائز ہوجائے اور رد کردے تو باطل،۔مگر زن دوشیزہ کا سکوت بھی اذن ہوتاہے جبکہ خود ولی اقرب یا اس کا وکیل یا فرستادہ نکاح کرنے کا اس سے اذن لے بشرطیکہ جس کے ساتھ نکاح کا اذن لیا گیا عورت اسے پہچانتی بھی ہو اور بغیر استیذان ولی کے مجرد اس جاننے پر کہ میرا نکاح فلاں کے ساتھ کیاجائے گا خاموش رہنا اذن نہیں کہ اذن وعلم میں زمین وآسمان کافرق ہے یہاں تك کہ اگر ولی اقرب کے ہوتے ولی ابعد اذن لے اوردوشیزہ سکوت کرے تاہم یہ سکوت اذن نہ ٹھہرے گا،توجہاں اصلا استیذان نہ ہومجرد واقفیت پر خاموشی کیونکر اذن ہوسکتی ہے،درمختارمیں ہے:

لاتجبر البالغۃ البکر علی النکاح لانقطاع الولایۃ بالبلوغ فان استاذنھا ھو ای الولی وھو السنۃ اووکیلہ اورسولہ فسکتت عن ردہ مختارۃ فھو اذن ای توکیل ان علمت بالزوج لتظھر الرغبۃ فیہ اوعنہ ولوفی ضمن العام کجیرانی اوبنی عمی لویحصون والا لا فان استاذنھا غیر الاقرب کاجنبی او ولی بعید فلا عبرۃ بسکوتھا [1] اھ ملخصا وفی ردالمحتار عن البحر عن المحیط ان زوجھا بغیر استئمار فقد اخطأ السنۃ وتوقف علی

 

باکرہ بالغہ کو نکاح پر مجبور نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس کے بالغ ہوجانے پر اس پر کسی کی ولایت نہیں رہی،تو اگر اس سے اس کا ولی اجازت طلب کرے اوریہ سنت ہے،یا ولی کا وکیل یا اس کاقاصد اجازت طلب کرے اور لڑکی اپنے اختیار کے باوجود خاموش رہے تو یہ وکالت کی منظوری تصور ہوگی،بشرطیکہ اس کے ہونے والے خاوند کا اس کو علم ہو تا کہ پسند یاناپسند کرسکے،خاوند کا علم شخصی طورپر ضروری نہیں عمومی طور پر بھی مثلًا یہ کہ پڑوسی ہے یا چچا زادوں میں سے ہے کافی ہے،جن کو وہ جانتی ہو،اگر خاوند کا علم بالکل نہ ہوسکے تو پھر یہ سکوت رضامندی نہ قرار پائیگا،اگر ولی اقرب کی بجائے ولی بعید یا اجنبی نے بالغہ سے اجازت طلب کی تواس وقت سکوت کو اجازت نہ قرار دیا جائے گا اھ ملخصا۔ردالمحتار میں بحر اور اس

 


 

 



[1] درمختار باب فی الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/٩٢۔١٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن