30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درمختار میں ہے:
|
لوزوج الابعد حال قیام الاقرب توقف علی اجازتہ [1]۔ |
اگر قریب ولی کی موجودگی میں بعید ولی نے نکاح کردیا تو وہ نکاح قریب کی اجازت پر موقوف ہوگا۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
ان کان المزوج غیرھما ای الاب وابیہ ولو الام لایصح من غیر کفو اصلا [2]۔(ملخصا) |
اگر باپ اور دادا کے غیر نے خواہ والدہ ہی ہونکاح کیا تو غیر کفو میں بالکل جائز نہ ہوگا(ملخصًا)۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
لیس فاسق کفو الصالحۃ اوفاسقۃ بنت صالح نھر٣[3] انتہی ملخصا۔ |
صالحہ لڑکی یا صالح مرد کی فاسِقہ لڑکی کے لیے فاسق شخص کفو نہیں ہے۔نہر اھ ملخصا(ت) |
ردالمحتامیں ہے:
|
قولہ اصلا ای لالازما ولا موقوفا علی الرضاع بعد البلوغ [4]۔ |
اس کا قول اصلا یعنی وہ نکاح نہ لازم اور نہ موقوف ہوتا ہے کہ بلوغ کے بعد رضاپر صحیح ہوجائے۔(ت) |
درمختا رمیں ہے:
|
الام والجدۃ احق بھا حتی تشتھی وقدر بتسع وبہ یفتی [5](ملخصًا) |
والدہ اور دادی /نانی لڑکی کو پرورش میں لینے کی زیادہ حقدار ہیں یہ حق لڑکی کے بلوغ تك ہے اور بعض نے نو سال تك کہا یہی مفتی بہ ہے(ملخصًا)۔(ت) |
مسئلہ ٣١٣: یکم شعبان ١٣٠٧ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین او رمفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ بالغہ باکرہ تھی اس کے ولی نے اپنی اجازت سے اس کا نکاح زید کے ساتھ کردیا،ہندہ کو معلوم تھاکہ میرا نکاح زید کے ساتھ ہوگا لیکن اس نے خاص اجازت اپنی زبان سے نہیں دی اور نہ انکار کیا،اس صورت میں ہندہ کا نکاح زید کے ساتھ جائز ہوگیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع