دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

والصغیر عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمیعن ۔واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم۔

ما نیز طبرانی نے اوسط اور صغیر میں اس کو حضرت عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔ت)

مسئلہ ٣١٢:             ١٦ رجب ١٣٠٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدکی ایك لڑکی نابالغہ کہ جس کی عمر گیارہ برس کی ہے اورا س کی ماں مرچکی ہے اور باپ اس کا گوالیار میں نوکرہے،نانا اس لڑکی کاباپ کی غیبت میں لڑکی کو اپنے یہاں لے گیا اور بلا مشورہ باپ کے اس کا نکاح ایك رافضی سے کردینا چاہتاہے،جب باپ کو اطلاع ہوئی آیا اور نانا کو ممانعت کی کہ میں ایسی تقریب ہرگز روا نہیں رکھتا بلکہ اس مضمون کا اس نے نوٹس بھی دے دیا ہے مگر وہ اپنے ارادہ سے باز نہیں رہتا ہے لڑکی کو روك رکھا ہے اور لڑکی اوراس کا باپ سب سنی ہیں اس صور ت میں اگر نانا اس نابالغہ کا نکاح باوجود ممانعت پدر کے اس رافضی سے کردے گا تو صحیح ہو گا یا نہیں؟ اور نانا کو لڑکی کے اپنے پاس بٹھارکھنے اورباپ سے روکنے کا اختیار ہے یا نہیں؟

الجواب:

باپ کے ہوتے نانا کوئی چیز نہیں،نہ بے اس کی اجازت کے وہ نکاح کردینے کا مختار،یہاں تك کہ اگر نانا بے اجازت پدر اس نابالغہ کا کسی سنی سے نکاح کردے گا اور باپ روانہ رکھے گا تووہ نکاح باطل ہے نہ کہ رافضی کہ آج کل عموما مرتدین ہیں اور ان سے سنیہ عورت کا نکاح اصلًا صحیح نہیں،علاوہ بریں اس قدر میں تو شك نہیں کہ رافضی سنیہ بنت سنی کا کفو نہیں ہوسکتا اور غیر کفو سے جو نکاح باپ دادا کے سوا دوسرا کردے گا ہر گز صحیح نہ ہوگا،نہ کہ باپ کی صریح ممانعت کی حالت میں یہ نکاح کیا جائے،یہ کیونکر وجہ صحت رکھے گا،پس یقینا یہ نا نا کا محض ظلم ہے۔اگر وہ ایساکرے گا تو ہر گز نکاح نافذ نہ ہوگا بلکہ باطل ہوگا اورلڑکی نو برس کی عمر سے باپ ہی کے پاس رہے گی،اگر ماں ہوتی تو وہ بھی نوبرس کے بعد اپنے پاس نہ رکھ سکتی نہ کہ نانا،یہ سب ظلم وتعدی ہے ____ تنویر الابصار میں ہے:

الولی فی النکاح العصبۃ بلا توسط انثی علی ترتیب الارث والحجب [1]۔

نکاح کا ولی عصبہ بنفسہ یعنی وہ مرد شخص جس کی نسبت میں عورت کا واسطہ نہ ہو،یہ ولی وراثت کی ترتیب اور ایك دوسرے کے لیے مانع ہونے کی ترتیب سے ہوں گے۔ (ت)

 


 

 



[1] درمختار شرح تنویر الابصار باب الولی مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن