دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

میں نکاح ہواہے میں راضی نہیں ہوں تو میں تیرا نکاح اپنے دیور سے کرادوں گی،چنانچہ چھوٹی لڑکی اب اپنے ماموں سے کلمات ناراضی بیان کرتی ہے،اس صورت میں شرع شریف کا کیا حکم ہے؟ بینوا تو جروا

الجواب:

سائل اظہار کرتاہے کہ اس چھوٹی لڑکی کو بالغہ ہوئے سال بھر گزرا اور اسے نکاح کی خبر کئی برس سے ہے اور یہ کلمات ناراضی اس نے کوئی دومہینے سے کہنے شروع کئے ہیں،اگر یہ بیان واقعی ہے تو وہ نکاح لازم ہوگیا اور عورت کو حق اعتراض اصلا نہ رہا جبکہ اسے پہلے سے نکاح پر اطلاع تھی،تو جس آن میں بالغہ ہوئی فورًا اسی آن میں اگر ناراضی ظاہر کردیتی تو اسے حق اعتراض رہتا یہاں تك کہ اگر بالغہ ہوکر ایك لمحہ کو بھی دوسرے کام یا دوسری بات میں مصروف رہی تو اب اعتراض کا اختیار نہیں رکھتی،یہاں توجوان ہونے پر کئی مہینے بعد اس نے اعتراض شروع کیا ہے،یہ اصلًا قابل قبول نہیں۔عورت پر فرض ہے کہ اس جہالت سے باز آئے اور اس کی بہن پر فرض کہ پرائی زوجہ کو اغوانہ کرے ورنہ سوا گناہ کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

فی الدرالمختار بطل خیار البکر بالسکوت لوعالمۃ بالنکاح ولایمتد الی اٰخر المجلس [1] اھ ملخصًا۔

درمختار میں ہے کہ باکرہ لڑکی کی اپنے نکاح کے علم پر خاموشی اس اختیار فسخ کو ختم کردیتی ہے اور اختیار بھی صرف اس مجلس تك محدود ہوگا جس میں اسے علم ہوا ہے اس کے بعد اسے اختیار نہ ہوگا اھ ملخصًا۔(ت)

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لیس منامن خبب امرأۃ علی زوجھا [2]۔رواہ ابوداؤد والنسائی وابن حبان والحاکم باسناد صحیح عن ابی ھریرۃ ونحوہ احمد وابن حبان وللبزار والحاکم بسندصحیح عن بریدۃ وابویعلی والطبرانی فی الاوسط بسند صحیح عن ابن عباس والطبرانی فی الاوسط

جو کسی عورت کو اس کے شوہر سے بگاڑ دے وہ ہمارے گروہ سے نہیں۔(اس کو ابوداؤد،نسائی،ابن حبان اور حاکم نے صحیح سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ اور ایسے ہی احمد،ابن حبان،بزار اور حاکم نے صحیح سند کے ساتھ حضرت بریدہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا اور ابو یعلی اور طبرانی نے اپنی اوسط میں صحیح سند کے ساتھ حضرت ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہ

 


 

 



[1] الدرالمختار باب الولی مجتبائی دہلی ١/١٩٣

[2] سنن ابو داؤد اول کتاب الطلاق آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٩٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن