دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

کہ اگر ہندہ بالغہ ہوکر اسے ناجائز رکھے تب بھی جائز نہ ہوگا۔

فی الدرالمختار ان کان المزوج غیر الاب وابیہ ولوالام لایصح النکاح من غیر کفو اوبغبن فاحش اصلا ومافی صدر الشریعۃ صح ولھما فسخہ وھم [1](ملخصًا)

درمختار میں ہے اگر باپ یادادا کے غیر نے نکاح کیا ہو توغیر کفو اور فحش کمی مہر کے ساتھ بالکل صحیح نہ ہوگا۔اور جو صدرالشریعہ میں کہا گیا کہ وہ نکاح صحیح ہے اور باپ اورداداکو بعدمیں فسخ کا اختیار ہے،یہ محض وہم ہے(ملخصًا) ۔(ت)

اوراگر یہ بات نہیں بلکہ زید کفو ہے اور مہر مثل میں کمی فاحش نہ ہوئی تو نکاح صحیح ہوگیا مگر ہندہ کوا ختیار ہے کہ بعد بلوغ فورًااس سے نکاح کو ردکردے اور حاکم شرع کے حضور دعوی کرکے فسخ کرائے۔

فی الدرالمختار وان کان من الکفو وبمھر المثل صح ولصغیر وصغیرۃ خیار الفسخ ولوبعد الدخول بالبلوغ اوالعلم بالنکاح بعدہ لقصور الشفقۃ بشرط القضاء للفسخ [2](ملخصًا)

درمختار میں ہے اگر مہر مثل اور کفو میں نکاح کیا ہو تو صحیح ہے لیکن نابالغ لڑکے اور لڑکی کو بالغ ہونے کے بعد اس کے فسخ کا اختیار ہے اگرچہ دخول کے بعد بلوغ ہوا ہو یا بلوغ کے بعد نکاح کا علم ہوا ہو،اس کی وجہ یہ ہے کہ باپ اوردادا کے غیر میں شفقت کمزور ہوتی ہے تاہم فسخ کے لئے قاضی کا حکم شرط ہے۔ (ملخصًا)۔(ت)

مگر از انجا کہ ہندہ بِکر ہے تو بحالت بلوغ جس وقت نکاح پر مطلع ہو فورًا اور پہلے سے مطلع تھی تو بالغ ہوتے ہی معا نکاح کور د کردے،اگر ذرا بھی دیر کی تو نکاح لازم ہوجائے گا اور اسے فسخ کرانے کا اختیار نہ رہے گا۔

فی الدرالمختار بطل خیار البکر بالسکوت لومختارۃ عالمۃ باھل النکاح ولایمتد الٰی اٰخر المجلس [3]۔(ملخصًا)واﷲ تعالٰی اعلم۔

درمختار میں ہے کہ اطلاع ملنے پر باکرہ کا سکوت اس کے فسخ کے اختیار کو باطل کردیتاہے بشرطیکہ اپنے نکاح کے بارے میں اس کو علم ہوا ہو اور وہ بالغہ ہو،تاہم فسخ کاا ختیار اس مجلس تك محدود رہےگا جس میں اس کو علم ہوا ہو،(ملخصًا) والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ٣١٠: ١٩ ذی قعدہ ١٣٠٦ھ از چھاؤنی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ بالغہ بعد بیوہ ہوجانے کے اپنا نکاح ایسے شخص سے


 

 



[1] درمختار باب الولی مجتبائی دہلی ١/١٩٢

[2] درمختار باب الولی مجتبائی دہلی ١/٩٣۔١٩٢

[3] درمختار باب الولی مجتبائی دہلی ١/١٩٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن