دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

جن عورتوں کو انھوں نے بشہوت ہاتھ لگایاہو،یونہی اپنی بی بی یا مدخولہ کی ماں،دادی،نانی۔

چہارم شرك یعنی غیر کتابی کافرہ عورت مسلمان پر حرام ہے۔

پنجم ارتداد جو عورت مسلمان ہوکر اسلام سے نکل جائے اس سے نکاح حرام ہے اگرچہ وہ کتابیوں ہی کا دین اختیار کرے۔

ششم پانچویں،یعنی چارعورتیں نکاح میں موجود ہوں تو پانچویں حرام ہے۔

ہفتم دو محارم میں جمع کرنا،مثلًا ایك عورت نکاح میں ہے تو جب تك وہ نکاح میں رہے اس کی بہن پھوپھی خالہ بھتیجی بھانجی سے نکاح حرام ہے۔

ہشتم جب کوئی آزاد عورت نکاح میں ہو اس کے ہوتے ہوئے کنیز سے نکاح جائز نہیں۔

نہم جس عورت کو تین طلاقیں دے چکا جب تك حلالہ نہ ہو اس سے نکاح حرام ہے۔

دہم جس عورت سے لعان کرچکا جب تك اپنے نفس کو تکذیب نہ کرے اس سے نکاح نہیں کرسکتا۔

یازدہم وہ عورت کہ دوسرے کے نکاح میں ہے۔

دواز دہم وہ عورت کہ دوسرے کے عدت میں ہے۔جزئیات بہت کثیر ہیں تفصیل کواجزا درکار ہیں،یہ چند اجمالی باتیں ہیں۔والله تعالٰی اعلم۔

(٢)عدت گزرنے کے بعد کرسکتاہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٣٠٤:                           از دوارکا اوکھاکاٹھیا وار مرسلہ نائیك حبیب خان            ٣ جمادی الآخرہ ١٣٣٥ھ

مصدر بوارق معانی،مظہر شوارق فیض رسانی،ادام الله عنایتکم،السلام علیکم،دست بستہ آداب،۔خیریت طرفین کا خواستگار ہوں،وہ لڑکی کہ جس نے بچپن میں میری اس ہمشیرہ کا دودھ ایك یاد ودفعہ نیند کی حالت میں پیاہو کہ اس کی اور میری والدہ ایك ہے اور والد جدا۔آیا وہ لڑکی میرے نکاح میں آسکتی ہے یا نہیں؟ اور اگر وہ لڑکی میرے نکاح میں آچکی ہو اور دودھ پلانے کی واردات پیچھےظاہر ہوئی اس کے لیے کیا فتوی ہے؟ براہ نوازش جلد مطلع فرماکر فخر بخشیں۔

الجواب:

جس لڑکی نے سائل کی بہن کا دودھ پیا اگرچہ اس کے سوتے میں۔اگرچہ ایك ہی بار،اگرچہ ایك ہی قطرہ،اگرچہ وہ بہن سائل سے صرف ماں میں شریك اور باپ میں جدا تھی،وہ لڑکی سائل کی بھانجی ہوگئی اور اس سے اس کا نکاح حرام قطعی ہے،اور اگر نادانستگی میں ہوگیا اور اب بہ ثبوت شرعی رضاعت ثابت ہوئی تو سائل پر فرض ہے کہ فورًا فورًا اسے جدا کردے کہ وہ اس کی بھانجی اور مثل حقیقی دختر کے ہے،پھر اگر جماع واقع ہوا،


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن