30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ تو مطلقًا کافر مرتد ہے اگرچہ کسی ولی یا صحابی کے لیے مانے، قال الله تعالٰی:
|
وَلٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ [1]۔وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم: انا خاتم النبیین لانبی بعدی [2]۔ |
لیکن الله تعالٰی کے رسول اور خاتم النبیین ہیں۔(ت) حضور اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:میں آخری نبی ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں(ت) |
لیکن قادیانی توایسا مرتدہے جس کی نسبت تمام علمائے کرام حرمین شریفین نے بالا تفاق تحریر فرمایا ہے کہ من شك فی کفرہ فقد کفر [3](جس نے اس کے کفر میں شك کیا ہو کافرہوگیا۔ت)اسے معاذالله مسیح موعود کیا مہدی یا مجدد یا ایك ادنی درجہ کا مسلمان جاننا درکنار جو اس کے اقوال ملعونہ پر مطلع ہوکراس کے کافر ہونے میں ادنی شك کرے وہ خود کافر مرتد ہے،والله تعالٰی اعلم۔
(٢)قادیانی عقیدے والے قادیانی کو کافر مرتد نہ ماننے والے مرد خواہ عورت کانکاح اصلا ہرگز زنہار کسی مسلم کافر یا مرتد اس کے ہم عقیدہ یا مخالف العقیدہ غرض تمام جہان میں انسان حیوان جن شیاطین کسی سے نہیں ہوسکتا جن سے ہوگا زنائے خالص ہوگا۔فتاوی عٰلمگیریہ میں ہے:
|
لایجوز للمرتد ان یتزوج مرتدۃ ولامسلمۃ ولاکافرۃ اصلیۃ وکذلك لایجوز نکاح المرتدۃ مع احد،کذافی مبسوط [4]۔ |
مرتد کو کسی مرتدہ،مسلمہ یا اصلی کافرہ عورت سے نکاح جائز نہیں،ایسے ہی مرتدہ کو کسی مرد سے نکاح جائز نہیں، جیساکہ مبسوط میں ہے۔(ت) |
اسی میں دربارہ تصرفات مرتد ہے:
|
منھا ماھو باطل بالاتفاق نحوالنکاح فلا یجوز لہ ان یتزوج امرأۃ مسلمۃ ولامرتدۃ ولاذمیۃ ولاحربیۃ ولامملوکۃ [5]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
بعض وہ چیزیں جو بالاتفاق باطل ہیں جیسے نکاح تو اس کے لیے کسی مسلمہ مرتدہ اور اصلی کافرہ اور ذمی عورت،حربیہ اور لونڈی سے نکاح باطل ہے۔(ت)والله تعالٰی اعلم۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع