30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زید اگر چاہتا ہے تو زوجہ کو طلاق دے اورتا انقضائے عدت انتظار کرے اس کے بعداس کی بہن سے نکاح کرسکتاہے، انقضائے عدت یہاں ظن غالب سے لیا جائے گا فانہ ملتحق فی الفقھیات بالیقین(فقہ میں یہ یقین سے ملحق ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٩٢ تا ٢٩٣: از احمد نگر دکن گنج بازار متصل مسجد شاہی مسئولہ محمد ابراہیم صاحب خطیب حنفی قادری ٢٠ رمضان ١٣٣٩ھ
(١)زید وعمرو حقیقی بھائی ہیں،عمرو اپنے پوتے کے ساتھ زیدکی لڑکی کا نکاح کراناچاہتا ہے جائزہے یانہیں؟
(٢)زید نے چھ ماہ کی عمرمیں زینب کا دودھ ہندہ کے ساتھ پیا اور ہندہ کی عمر چار سال کی تھی،کیا زینب کی تیسری لڑکی سے زید کانکاح جائز ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا
الجواب:
(١)یہ نکاح جائز ہے کہ حقیقی پھوپھی نہیں رشتہ کی پھوپھی ہے۔قال تعالٰی: وَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ[1] (اوران کے سوا جو رہیں وہ تمھیں حلال ہیں۔ت)یعنی بھتیجی سے بیٹے کا نکاح جائز ہے حالانکہ وہ رشتہ میں اس کی بہن ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
(٢)زینب زید کی ماں ہوگئی اور زینب کی جتنی اگلی پچھلی اولاد ہے سب زید کی بہن بھائی،زینب کی کسی لڑکی سے زید کا نکاح جائز نہیں۔قال تعالٰی: وَاَخَوٰتُکُمۡ مِّنَ الرَّضٰعَۃِ [2](اور تمھاری رضاعی بہنیں حرام ہیں۔ت)والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٩٤: مولوی عبدالله صاحب بہاری مدرس مدرسہ منظر الاسلام بریلی ٢٩ صفر ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دو حقیقی بہنیں ان کا نکاح زیدو اس کے حقیقی لڑکے کے ساتھ جائز ہے یا نہیں؟ اور جن لوگوں میں ایسا جائزہے ان کے واسطے شرع شریف میں کیا حکم ہے؟ بینوا تو جروا
الجواب
شرعا جائز ہے کہ ایك بہن کا نکاح باپ اور دوسری کا بیٹے سے ہو،اس میں کچھ حرج نہیں جبکہ کوئی مانع شرعی اور وجہ سے نہ ہو۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٩۵: از شاہجہاں پور مسئولہ خان بہادر فصیح الدین صاحب ڈپٹی کلکٹر ٢٥ رمضان ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسلمان عورت یا مرد کسی دوسرے مذہب کے مرد یا عورت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع