دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

چاك نہیں ہوا،مگر ان سب صورتوں میں ہندہ متنفر تھی اور اس کو کبھی شہوت نہیں ہوئی اور ہر مرتبہ ہندہ نے اپنے شوہر زید کو خبر دی مگراس نے سمجھا دیا کہ لڑکے کا معاملہ ہے بدنامی بہت ہوگی اس کا اظہار نہ کرو۔مگر لڑکے کو بہت برا بھلا کہا اور ساتھ کھانا چھوڑ دیا اور مارا بھی،مگر لڑکا اپنی حرکات ناشائستہ سے باز نہیں آیا۔اب ایسی صورت میں ہندہ زید پر حرام ہوگی یا نہیں؟ اور اگر حرام ہوگئی تو وہ اپنا نکاح دوسرا بلا طلاق زید کرسکتی ہے یا نہیں؟ اور اگرنکاح کرسکتی ہے تو عدت بیٹھنا ہوگایا نہیں؟ بینوا تو جروا۔

الجواب

جبکہ پسر زیدنے زن زید سے یہ افعال خبیثہ کئے کہ قطعا بہ شہوت تھے تو زن زید زید پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوگئی اگرچہ زن زید کی طرف سے شہوت نہ ہونا تسلیم کرلیا جائے کہ مس میں ایك طرف سے شہوت کافی ہے،درمختار میں ہے: تکفی الشھوۃ من احدھما [1](دونوں میں سے ایك کا شہوت سے ہونا کافی ہے۔ت)مگر نکاح زائل نہ ہوا،زید پر لازم ہے کہ عورت سے متارکہ کرے یعنی اسے چھوڑ دے،مثلا کہے میں نے تجھے چھوڑ ا،اس کے بعد عورت عدت کرے اس کے بعد دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے،زید یاپسر زید سے کبھی نہیں کرسکتی،زیدکی بیٹی کی جگہ ہوگئی اور پسر زید کی ماں کی جگہ تھی ہی،جب تك زید متارکہ نہ کرے اور عدت نہ گزرے دوسرے سے نکاح حرام ہے۔درمختار میں ہے:

بحرمہ المصاہرۃ لایرتفع النکاح حتی لایحل التزوج باٰخر الابعد المتارکۃ وانقضاء العدۃ[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

حرمت مصاہرہ سے نکاح ختم نہیں ہوتا تاوقتیکہ بعد متارکہ عدت نہ گزر جائے دوسرے شخص سے نکاح جائز نہیں۔ (ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٨٨: از روضہ حضرت مجدد الف ثانی سرہند شریف مسئولہ عبدالقادر صاحب مدرس درگاہ شریف ٣٠ رمضان شریف ١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مرزائی مذہب شخص کی دختر نابالغہ سے جو عقد نکاح ہوگیا ہے وہ شرعا جائز ہے یاناجائز؟ دختر مذکورہ اپنے مذہب کو کچھ نہیں جانتی ہے۔والد اس کا انتقال کرچکا ہے صرف اس کی والدہ نے نکاح ایك حنفی مذہب سے کردیا ہے،ایسی صورت میں شرعا کیا حکم ہے اس کو علیحدہ کردیا جائے یا تاوقت بلوغ رکھا جائے۔بینو ا توجروا


 

 



[1] درمختار فصل فی المحرمات مجتبائی دہلی ١/١٨٨

[2] درمختار فصل فی المحرمات مجتبائی دہلی ١/١٨٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن