30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یا نہیں ؟
(٢)اور اگر نکاح کردیا ہو اس وقت میں کیا صورت ہوسکتی ہے؟
(٣)اور ہماری طر ف ممانی اور بھاوج سے مذاق اور تفریح کرنا کچھ عیب میں داخل نہیں؟
الجواب:
بھاوج یا ممانی سے ایسا مذاق حرام قطعی ہے اور کرنے والا اور وہ عورت دونوں فاسق،اور ان کے شوہر باپ بھائی اگر اس پر راضی ہوں دیوث ہیں۔اور دیوث پر جنت حرام،اورصغرٰی سے بکر کا نکاح حلال ہے،درمختار میں ہے:اما بنت زوجۃ ابیہ وابنہ فحلال [1](اور اپنے باپ کی زوجہ یعنی سوتیلی ماں کی بیٹی جو باپ کے نطفے سے نہیں اور اپنے بیٹے کی زوجہ کی بیٹی جو بیٹے کے نطفہ سے نہیں وہ حلال ہیں۔ت)والله تعالٰی اعلم
مسئلہ٢٨٥ تا ٢٨٦: از موضع دیورنیا ضلع بریلی مسئولہ عنایت حسین صاحب ٢٩ رجب ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:
(١)ایك بہن کا لڑکا ہے اور دوسری بہن کی دختر لڑکی ہے یہ نکاح جائز ہے یا نہیں؟
(٢)سالی حقیقی سے نکاح اس وقت میں جائز ہے کہ اپنے بیٹے کا نکاح بھی سالی کی دختر سے کیا جائے اور برتقدیر جائز بھی ہے تو پہلے کس کا نکاح ہو؟ بینوا تو جروا۔
الجواب:
(١)ہاں جائزہے۔والله تعالٰی اعلم۔
(٢)جب عورت مرجائے یا اسے طلاق دے اور عدت گزرجائے تو سالی سے نکاح جائزہے۔اور سالی کی بیٹی سے اپنے بیٹے کانکاح مطلقا جائز ہے،خواہ پہلے اس کا نکاح کرے یا اپنا۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٨٧: از مدرسہ رحمانیہ رائے بریلی مسئولہ محمد ابراہیم صاحب ٢٨ شعبان ١٣٣٩ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مسماۃ ہندہ زید کی دوسری زوجہ ہے اور زید کی زوجہ اولٰی کے چند لڑکے ہیں ان میں سے ایك لڑکے نے ہندہ سے کئی بار اظہار تعشق کیاا ور کہا کہ ہم تم بھاگ چلیں۔اور کئی باراپنا آلہ منتشر ہند ہ کے ہاتھ میں بلا حجاب کسی کپڑے کے پکڑادیا۔کئی بار بوسہ لے لیا۔اور دو مرتبہ آمادہ زنا ہوگیا یہاں تك کہ ازار کھول دیا اور پوری کوشش کی کہ دخول کرے۔مگر ایك مرتبہ کسی نے آواز دے کر برا بھلا کہا،اور ایك مرتبہ ہندہ پوری کوشش کرکے بھاگ نکلی،ان وجوہ سے ہندہ کا پردہ عصمت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع