30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاصل ہوگیا،احباب پر تو یہ سخت شدید عظیم فرض ہے۔السر بالسر والعلانیۃ بالعلانیۃ(پوشیدہ کی پوشیدہ اور علانیہ کی علانیہ۔ت)معاملہ حرام قطعی کا ہے جس سے اغماض ناممکن تھا،رجوع الی الحق میں عار نہیں بلکہ تمادی علی الباطل میں۔ اور معاذ الله اس باطل ومہمل فتوی پر عمل ہو کر اگرنکاح ہوگیا تو یہ زنا،اور زنا بھی کیسا زنائے محارم۔اس کا عظیم وبال تمام فتوی دہندوں پر رہے گا۔اور ہر حرکت ہر بوسہ ہر مس کے وقت روزانہ رات دن میں خدا جانے کتنے کتنے بار یہ کبائر وجرائم ان سب کے نامہ اعمال میں ثبت ہوتے رہیں گے۔حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من افتی بغیر علم کان اثمہ علی من افتاہ [1]۔رواہ ابوداؤد والدارمی والحاکم عن ابی ھریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ،واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
جسے بغیر علم کے فتوی دیا گیا تو اس کا گناہ فتوی والے پر ہے۔اس کو ابوداؤد،دارمی اور حاکم نے ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا،الله تعالٰی زیادہ علم والاہے اور اس جل مجدہ کا علم کامل ومحکم ہے۔(ت) |
کتبــــــــــــــــــــــــہ
العبد المذنب احمد رضاالبریلوی عفی بمحمدن المصطفی النبی الامی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
O الجواب صحیح والمجیب نجیح۔
مصطفی رضاخاں قادری عرف ابوالبرکات محی الدین
O الجواب صحیح۔
نواب مرزا عبدالغنی قادری سنی حنفی بریلوی
O الجواب صحیح۔واﷲ اعلم
محمد عبدالرب عرف محمد رضاخان قادری
O الجواب صحیح۔
محمد امجد علی اعظمی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع