دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اپنی کوئی نہ ہو،شیردہ کی طرف اضافت بوجہ اصالت ہے کہ اول اسی کے لیے ثابت ہو کہ باقیوں کی طرف سرایت کرتی ہے۔محقق علی الاطلاق نے فتح القدیر میں فرمایا:

حقیقۃ الحال ان حقیقۃ البعضیۃ تثبت بین المرضعۃ والرضیع فثبتت حرمۃ الابنیۃ ثم انتشرت لوازم تحریم الولد [1]۔

حقیقت حال یہ ہے کہ دودھ پلانے اور دودھ پینے والوں کے درمیان جزئیت حقیقیہ پائی جاتی ہے جو ابنیت کی حرمت کوثابت کرتی ہوئی بچے کی تحریم کے تمام لوازمات میں پھیل جاتی ہے۔(ت)

ثانیا کاش مفتی نے اپنی ہی عبارت کو شعر سے ملاکر دیکھا ہوتاتوبہ نگاہ اولین کھل جاتا کہ دونوں طرفین نقیض پر ہیں۔شعر توصاف بتارہاہے کہ حرمت رضاعت رضیع کی طرف زوجین وفروع رضیع کو شامل ہوتی ہے اور آپ کہتے ہیں کہ خاص رضیع کے لیے ہوتی ہے رضیع کے فروع کے لیے نہیں ہوتی صاف صاف نفی واثبات کا خلاف ہے اس کی نظیر اس سے بہتر کیا ہوسکتی ہے کہ زید کہے بیٹے کے لیے ماں حلال ہے اس لیے کہ الله تعالٰی فرماتا ہے: حُرِّمَتْ عَلَیۡکُمْ اُمَّہٰتُکُمْ [2] (تم پر تمھاری مائیں حرام کی گئی ہیں۔ت)

ثالثا آگے تفریع میں فرماتے ہیں:"پس فروع رضیع پر فروع مرضعہ ہر گز حرام نہیں"آپ کی اس اصل بے اصل کی یہ پوری تفریع نہ ہوئی،جب آپ کے نزدیك حرمت رضاعت جانب رضیع میں صرف رضیع کی ذات پر مقصور ہے،اس کے اصول کی طرح فروع کوبھی شامل نہیں۔تو تفریع یوں کیجئے کہ فروع رضیع خود مرضع ومرضعہ پر بھی حرام نہیں جس طرح اصول رضیع ان پر حرام نہیں۔وہاں تك تو بھانجی بھتیجی حلال ہوئی تھی اب پوتی نواسی حلال ہوگئی۔

رابعًا عبارت شرح وقایہ کا جو مفاد ٹھہرایا کاش اتناہی ہوتا کہ عبارت اس سے بے علاقہ محض ہوتی مگر زنہار ایسا نہیں بلکہ عبارت یقینا قطعا اس کا رد کررہی ہے عبارت جس شے کی خاص حرمت بیان کرنے کولکھی گئی،اس اختراع مفاد نے وہی حلال کردی جیساکہ بحمد الله تعالٰی آفتاب سے زیادہ روشن ہوگیا،آخرنہ دیکھاکہ نص ہفتم میں مستخلص نے عبارت شرح وقایہ کا کیا مطلب ٹھہرایا۔

خامسًا بلکہ نص ١٧ و ٢١ میں دیکھئے کہ خود امام شارح وقایہ نے کیا فرمایا اور اپنا مطلب کیا بتایا۔الحمد لله اس روشن مسئلہ کا روشن ترکرنا جس طرح مقصود فقیر تھاکہ ہر بات ہجے کرکے پڑھادی جائے بروجہ اتم


 

 



[1] فتح القدیر کتاب الرضاع مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/٣١٤

[2] القرآن الکریم ٤/٢٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن