30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اصول نسبی ورضاعی پدری مادری منتہی تك اور یہاں خویش کے یہ معنی ہیں کہ مرضع ومرضعہ رضیعین کے ماں باپ ہوگئے،اور ان کے اصول ان کے سگے دادا دادی نانا نانی۔
سوم فرع کہ خود رضیعین ہیں اور رضیعین کے جملہ فروع نسبی ورضاعی پسری ودختری انتہاتک،اور یہاں یہ معنی کہ یہ سب مرضع ومرضعہ کے بیٹا بیٹی پو تا پوتی نواسا نواسی ہوگئے۔
چہارم اصل قریب کی فرع یعنی مرضعین کے نسبی،رضاعی فروع وفروع الفروع آخرتك اور یہاں یہ معنی کہ یہ سب رضیعین کے بہن بھائی،بھتیجا بھتیجی،بھانجا بھانجی ہوگئے،پھر وہ اگر مرضع ومرضعہ دونوں کی فرع الفرع ہیں تو عینی اور صرف مرضع کے فروع ہیں تو علاتی اور صرف مرضعہ کے تواخیافی۔
پنجم اصل بعید کی فرع قریب یعنی مرضعین کے اصول واصول الاصول نسبی ورضاعی کے فروع قریب نسبی خواہ رضاعی،اور یہاں یہ معنی کہ یہ سب رضیعین یا رضیعین کے اصول رضاعی چچا ماموں پھوپھی خالہ ہوگئے۔
(ازجانب شیرخوارہ)اول زوجین یعنی رضیع کی زوجہ اور رضیعہ کا شوہر یا رضیع ورضیعہ کے فروع نسبی رضاعی میں کسی کے زوج وزوجہ کہ یہ سب مرضعین پر حرام ہوگئے،اور یہاں یہ معنی کہ وہ مرضعین کے دور یا نزدیك کے داماد اور بہو ہوگئے۔
دوم فرع کہ رضیعین کی تمام اولاد واولاد اولاد جہاں تك جائے،نسبی ہو یا رضاعی،سب مرضعین کی اولاد اولاد ہوگئے،مگر رضیعین کے اصول یا فروع قریبہ وبعیدہ اصول کومرضعین سے کچھ علاقہ نہ ہوا۔الحمدلله شعرکے یہ معنی ہیں،ان تمام تاصیلات وتفریعات پر کہ ہم نے ذکرکیں اگر نصوص لائیں موجب اطالت ہو اور حاجت نہیں کہ اول بحمدالله تعالی یہ سب مسائل خادم فقہ پر خود ظاہر،ثانیا ان پر نصوص کتب مذہب میں دائر وسائر۔والحمدﷲ فی الاول والاٰخر مسئلہ نے بحمد الله تعالٰی وضوح تام پایا۔اب فتوائے خلاف کی طرف چلئے اگرچہ حاجت نہ رہی:
اولا اس تشریح سے کھل گیا کہ یہ شعر تحریم صورت مسئولہ میں نص صریح تھا جسے برعکس دلیل گمان کیا گیا،کاش اتنا ہی خیال کرلیا جاتا کہ جانب شیرخوارہ سے فروع کا خویش مرضعین ہوجانا کیا معنی دے رہا ہے فروع شیرخوارہ شیردہ کے خویش ہوجانے میں کوئی معنی ہی نہیں سوااس کے کہ شیرخوارہ کی اولاد شیردہ کی اولاد اولاد ہوگئی،پھر وہ اولاد شیردہ پر کیونکر حلال ہوسکتی ہے،کون سی شریعت میں ہے کہ اپنے ماں باپ کی پوتی نواسی اپنے لیے حلال ہو جس بچہ سے چاہے پوچھ دیکھئے کہ ماں باپ کی پوتی اپنی بھتیجی ہوتی ہے اور نواسی اپنی بھانجی اور تمام جہان جانتا ہے کہ شریعت اسلامیہ میں بھتیجی اور بھانجی حرام قطعی ہے۔سوئے اتفاق سے یہ گمان ہوا کہ فروع شیرخوارہ کو شیردہ کے خویش بتایا ہے نہ کہ اولاد شیردہ کے،اور نہ جانا کہ یہاں شیردہ کے خویش ہونے کواولاد شیردہ کے لیے خویش ہونا قطعا لازم بین ہے،یہ کیونکر متصور کہ آدمی کی ماں باپ کی اولاد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع