دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

(١)دونوں ثالث کے جز قریب ہوں،یہ عینی یا علاتی یااخیافی بھائی یابہنیں یا بہن بھائی ہوئے،عام ازیں کہ دونوں اس کے جز نسبی ہوں یا دونوں رضاعی یا ایك نسبی ایك رضاعی۔

(٢)ان میں ایك توثالث کا جز قریب ہو اور دوسرا بعید،یہ انہی تعمیموں کے ساتھ عمومت اور خولت کا رشتہ ہوا،جزء قریب اپنے یا اپنے ماں یا باپ یا دادا یا دادی یا نانا نانی کے چچا ماموں خالہ پھوپھی،اورجزء بعید انہی نسبتوں پر ان کے مقابل بھتیجا بھانجا بھتیجی بھانجی،

(٣)دونوں ثالث کے جز بعید ہوں جیسے ایك شخص کا پوتا اور نواسی،یہ تیسری صورت تحریم سے ساقط ہے خالص نسب میں بھی حلال ہے تو حرمت میں چار صورتیں ہیں:

اول اصل،دوم فرع،یہ دونوں کتنے ہی نزدیك یا دور ہوں تو فروع میں فروع الفروع اور فروع فروع الفروع لاالٰی نہایہ سب داخل ہیں۔یونہی اصول میں اصول الاصول اور اصول اصول الاصول الٰی غایۃ المنتہی،سوم اصل قریب کی فرع اگرچہ بعید ہو جیسے ماں یاباپ کی پوتی نواسی اور ان کی اولاد و اولادِ اوالاد۔چہارم اصل بعید کی فرع قریب جیسے پھوپھی کہ دادا کی بیٹی ہے یا خالہ کے نانا کی یا دادا کی پھوپھی کہ پر دادا کے باپ کی بیٹی ہے یااس کی خالہ کہ داداکے نانا کی بیٹی ہے وقس علیہ(اور قیاس اسی پر ہے۔ت)چار یہ اور پانچواں علاقہ زوجیت انھیں شیردہ اور شیرخوارہ ہر ایك کی طرف نسبت کرنے سے دس ہوئے،پھر اصل تعلق رضیع اور مرضعہ میں پیدا ہوتاہے،رضیع اس کا جزء ہوتا ہے اور مرضعہ اس کی اصل،اور جب وہ ماں ہوئی تو جس مرد کا دودھ تھا وہ ضرور باپ ہوگیا،اور ان کے فروع قریبہ اس کے اصل قریب کے فروع قریب،اور فروع بعیدہ اس کے اصل قریب کے فرع بعید،اور ان کے اصول اس کے اصول کہ اصل کی اصل اصل ہے،لاجرم جانب شیردہ سے سب علاقے متحقق وموجب تحریم ہوئے،مگر فرع کی اصل نہ اپنی اصل ہونا لازم نہ فرع،تو شیرخوارہ کے اصول کو شیردہ سے کچھ تعلق نہ ہوا،اور جب خود اصول غیر متعلق رہے تو اصول کے فروع قریبہ یا بعیدہ اس حیثیت سے کہ ان اصول کے فروع میں کیا علاقہ رکھیں گے کہ ان کا علاقہ تو بواسطہ اصول ہوتا۔وہ خود بے تعلق ہیں،ہاں فرع کی فرع ضرور فرع ہوتی ہے تو جانب شیرخوارہ سے صرف دو علاقے ثابت وباعث حرمت ہوئے۔

زوجیت وفرعیت __ اب ان کی تفصیل اور ہر ایك میں معنی خویش شوند سمجھئے(از جانب شیردہ)

اول زوجین یعنی مرضعہ کا شوہر کہ یہ دودھ جو رضعیہ نے پیا اس کا نہ تھا دوسرے شوہر کاتھا،یا مرضع کی زوجہ کہ رضیع نے اس کا دودھ نہ پیا بلکہ دوسری زوجہ کا،یا مرضع ومرضعہ کے اصول میں نزدیك ودور کسی کے زوج وزوجہ کہ سلسلہ شیران سے نہ ہوئے،یہ سب رضیع ورضیعہ پر حرام ہیں اور یہاں خویش شوند کے معنی یہ ہیں کہ وہ رضیعین کے سوتیلے ماں باپ یا سوتیلے دادا دادی،نانا نانی ہوگئے۔

دوم اصل کہ خود مرضع ومرضعہ ہیں یعنی وہ عورت جس نے دودھ پلایا اور وہ مرد جس کا یہ دودھ تھا اور ان کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن