دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

نساء الآباء والاجداد من جہۃ الاب والام وان علوا کذافی الحاوی القدسی[1]۔

ماں باپ کی طرف سے سگے باپ دادوں کی بیویاں اگرچہ یہ باپ دادے اوپرتك ہوں،حاوی القدسی میں ایسے ہی ہے۔(ت)

پھر لکھا:

المحرمات بالرضاع کل من تحرم بالقرابۃ و الصھریہ کذافی محیط للسرخسی ٢[2]۔

رضاعی محرمات وہ تمام جو قرابت اور نکاح سے حرام ہوتے ہیں۔محیط سرخسی میں یوں ہی ہے۔(ت)

تبیین الحقائق میں ہے:

لایجوز لہ ان یتزوج بامہ ولابموطوۃ ابیہ ولاببنت امرأتہ کل ذٰلك من الرضاع [3]۔

اس کو یہ جائز نہیں کہ وہ ماں،باپ کی وطی کردہ(بیوی)اور اپنی بیوی کی بیٹی ان رضاعی رشتوں سے نکاح کرے۔(ت)

غرض فقیر نے نہ دیکھا کہ اس شعر کا ایضاح کسی نے کیا ہو۔اور اہل زمانہ کو اس کی فہم میں دقتیں بلکہ سخت لغزشیں ہوتی ہیں لہذا بقدرحاجت اس کی شرح کردینی مناسب۔

فاقول: وباﷲ التوفیق(پس میں کہتاہوں اور توفیق الله تعالٰی سے ہے۔ت)اصل علت حرمت جزئیت ہے کہ نسب میں ظاہر اور رضاع میں کراہت انسان کے لیے شرع کریم نے معتبر فرمائی اور عرف میں بھی معروف ومشتہر ہوئی جس کے لحاظ سے" وَاُمَّہٰتُکُمُ الّٰتِیۡۤ اَرْضَعْنَکُمْ "فرمایا،اور زوجیت کا مرجع بھی جانب جزئیت ہے کما حققہ فی الھدایہ والکافی والتبیین وغیرھا(جیساکہ ہدایہ،کافی اور تبیین وغیرہ میں تحقیق ہے۔ت)مگر زوجیت میں اس کا تحقق نہایت غموض میں ہے کہ مدارك عامہ اس تك وصول سے قاصر،لہذا صاحب ضابطہ نے شعر میں دو علاقے رکھے،ایك زوجیت دوسرا جزئیت،عام ازیں کہ یہ نسبًا ہو یا رضاعًا،پھر دو۲ شخصوں میں علاقہ جزئیت کی دوصورتیں ہیں: ایك یہ کہ ان میں ایك دوسرے کا جز ہو،دوسرے یہ کہ دونوں تیسرے کے جزہوں،صورت اولٰی میں دو قسمیں پیدا ہوئیں،اصول،جن کا تو جز ہے یعنی باپ،دادا،نانا،ماں،دادی،نانی جہاں تك بلند ہوں نسبًا خواہ رضاعًا،اور فروع جو تیرے جز میں ہیں یعنی بیٹا،پوتا، نواسا،بیٹی،پوتی،نواسی جہاں تك نیچے جائیں،اور صورت ثانیہ میں تین صورتیں ہیں:


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب النکاح فی بیان المحرمات نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٧٤

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب النکاح فی بیان المحرمات نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٧٧

[3] تبیین الحقائق کتاب الرضاع مطبع الکبری الامیریہ مصر ٢/١۸٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن