30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں ہوسکتا،چنانچہ شرح وقایہ وغیرہ میں محرمات بالرضاع کو اس شعر میں درج کیا ہے: ؎
از جانب شیردہ ہمہ خویش شوند
وزجانب شیرخوارہ زوجان وفروع
(دودھ پلانے والی کی جانب سے تمام رشتے حرام ہوں گے اور شیرخوار کی جانب سے وہ اور اس کا زوج یا زوجہ،اورا س کے فروع حرام ہوں گے۔ت)
|
تحرم المرضعۃ وزوجھا علی الرضیع ویحرم قومھا علی الرضیع کما فی النسب وتحرم فروع الرضیع علی المرضعۃ وزوجھا ویحرم زوجا الرضیع علی المرضعۃ وزوجھا[1] کذافی شرح الوقایۃ ص٦٣۔ |
دودھ پلانے والی خود،اس کا خاوند اور اس کی قوم دودھ پلانے والے پر حرام ہوگی جیسے نسب میں حرام ہیں،اور دوھ پینے والے کے فروع دودھ پلانے والی اور اس کے خاوند پر حرام ہیں،اور خود دودھ پینے والا اور اس کا زوج یا زوجہ دودھ پلانے والی اوراس کے زوج پر حرام ہیں،شرح وقایہ میں ایسے ہی ہے ص ٦٣(ت) |
اس عبارت سے واضح ہوا کہ حرمت رضاعت رضیع کے لیے ثابت ہے،رضیع کی اولاد پر مرضعہ کی اولاد جائز ہے،بنا بریں شخص مذکور کی اولاد اپنی ہمشیرہ کی اولاد پر حلال ہے،آپس میں ان کا نکاح درست ہے،
الجواب:
انا ﷲ وانا الیہ راجعون،انا ﷲ وانا الیہ راجعون،انا ﷲ وانا الیہ راجعون،حرام قطعی حلال کردیا گیا،محارم سے زنا حلال کردیاگیا،چچا بھتیجی کا نکاح حلال کردیا گیا،پھوپھی بھتیجے کا نکاح حلال کردیا گیا،ماموں بھانجی کا عقد حلال کردیاگیا،خالہ بھانجی کا زنا حلال کردیا گیا،خلاصہ یہ ہے کہ گویا ماں بیٹے کا نکاح حلال کردیا گیا،باپ بیٹے کا زنا حلال کردیا گیا،لاالٰہ الا اﷲ ولا حول ولاقوۃ الا باﷲ۔اول یہ قیامت مراد آباد میں ایك وہابی خیال مولوی عالم صاحب نے اُٹھائی اور غیر مقلدوں کے پیشوا نذیرحسین مع ذریات نے اس پر مہر لگائی،یہاں سے ا س کا رد ہوکر گیا،وہ پرانا سیانا رجوع کرگیا،اور دوسرا فتوی اس کی حرمت میں لکھا اور پہلے کا یہ عذر بد تر گناہ پیش کیا کہ:
|
قبل ازیں بر فتوائے مولوی عالم صاحب کہ درحلت آن نوشتہ بودند براعتماد ایشان بر نظر سرسری |
اس سے پہلے مولوی صاحب کے فتوی پر جو کہ اس کے حلال ہونے میں انھوں نے لکھا تھا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع