30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ووعد علیہ جزیل الثواب فاعظم البشری واوجب التثبت فی الافتاء وحرم الاجتراء فاوعد علیہ وعید انکرا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واٰلہ وصحبہ والمنتمین الیہ الدنیا واخری،اٰمین! |
کی رہنمائی فرمائی،اوراس پر بھاری ثواب کا وعدہ فرمایا تو بشارت عظیم فرمائی اور جس نے فتوی دینے میں مضبوطی کو واجب اور جسارت کو حرام فرمایا تو جسارت پر سخت وعید فرمائی،الله تعالٰی کی رحمت اور سلام ہو آپ پر اور آپ کی آل واصحاب پر اور ان سب پر جو آپ کی طرف دنیا وآخرت میں منسوب ہوں،آمین(ت) |
مسئلہ ٢٨٠: از لاہور مرسلہ مولوی اکرام الدین صاحب بخاری وامام وخطیب مسجد وزیرخان مرحوم ٢٣ جمادی الاولٰی
١٣٣٠ ہجری المقدس
جناب مستطاب،محمدت مآب،قدوۃ الابرار واُسوۃ الاخیار،زین الصالحین وزبدۃ العارفین،علامۃ العصرو فریدالدہر،عالم اہل السنۃ،مجد دمائۃ حاضرہ،استاذزمان ومقتدائے جہان،لازوال نتیجہ خاطرہ،درۃ تاج الفیضان وثمرۃ شجرۃ ضمیرہ باکورۃ بستان العرفان السلام علیکم ورحمۃ الله برکاتہ،
|
بعد اتحاف اساس تسلیمات حورا صورت کہ رخسارہ صفا اماراتش ازتکلف حلل عبارت مستغنی ست درنظر آن سلیمان ملك عرفان معروض دارم التجاء مخلصانہ بخدمت والا مرتبت انیست کہ فتوی بہ ہمراہی مکتوب ارسال داشتہ شد موافق رائے مبارك عالی سطرے نوشتہ بنام نیازمند ارسال نمایند،الہٰی سلامت باشند ثم السلام،کتبہ المسکین محمد اکرام الدین بخاری عفاعنہ الباری، |
نورانی اور روشن تسلیمات کے تحائف جن کا رخ زیبا لباس الفاظ کے تکلف کا محتاج نہیں،سلطنت عرفان کے بادشاہ کی خدمت میں پیش کرنے کے بعد مخلصانہ التجا ہے اپنی رائے عالی کے موافق چند سطریں تحریر فرماکر اس نیاز مند کے نام روانہ فرمادیں الله تعالٰی سلامت رکھے،والسلام،کتبہ المسکین محمد اکرام الدین بخاری عفاعنہ الباری۔(ت) |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے اپنی حقیقی بہن کا دودھ پیا ہے،اس شخص اور اس کی بہن سے اولاد پیدا ہوئی،یہ بھائی بہن اپنی اولادکا آپس میں نکاح کرنا چاہتے ہیں،ان کی اولاد کا نکاح شرعا آپس میں درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
شخص مذکور کی اولاد کا نکاح اس کی بہن مرضعہ کی اولاد کے ساتھ جائز ہے کیونکہ حرمت رضاعت خاص رضیع کے لیے ثابت ہوتی ہے،رضیع کے اصول وفروع کے لیے حرمت مذکورہ ثابت نہیں ہوتی،پس دودھ پینے والی بمعہ جمیع فروع کے حرام ہے،فروع رضیع پر فروع مرضعہ ہرگز حرام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع