30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عداد درمجتہدین ائمہ نسیت واگر باشد متفرد است وظاھر یہ خود مبتدعا نند ومبتدع را دراجماع اعتبارے نیست ووفاقش ملحوظ نشود وبخلافش خلل نہ پزیرند،لانھم لیسوا من الائمۃ علی الاطلاق کمافی التوضیع وغیرہ لیسوا من امۃ الاجابۃ وانما ھم من امۃ الدعوۃ،کمافی مرقاۃ المفاتیح وغیرھا،وخود درخصوص ظاھریہ از امام ابن حجر مکی گزشت کہ مخالفت ایشاں اصلًا قابل التفات نیست،پس دریں مسئلہ حکم بخلاف رازنہار مساغ نیست اولًا خلاف سنت مشہورہ است کہ ان اﷲ حرم من الرضاع ماحرم من النسب [1]۔ ایں حدیث بالفاظ متنوعہ وروایات متظافرہ در دواوین اسلام مروی ومنقول است واز صدر اسلام تاحال میان علماء متلقی بالقبول ہمیں امام ترمذی در ہماں جامع فرماید والعمل علی ھذا عندعامۃ اھل العلم من اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
|
خلاصہ یہ کہ نکاح باطل ہے اور کسی بھی امام خواہ شافعی ہویا کوئی اور مجتہدین میں سے کسی کے مذہب میں جائز نہیں ہے رضی الله تعالٰی عنہم،ابن علیہ کا شمار محدثین میں تو ہوتا ہے مگر مجتہدین میں نہیں،اور اگر بالفرض ہو بھی تو وہ دوسرے ائمہ سے الگ تھلگ ہے،رہا ظاہریہ فرقہ تو وہ بدعتی فرقہ ہے جبکہ اجماع کے معاملہ میں بدعتی کا اعتبار نہیں ہوتا،اس کی موافقت اور مخالفت کا کوئی اثر اجماع پر نہیں پڑتا کیونکہ یہ ائمہ میں سے نہیں ہیں،جیسا کہ توضیح وغیرہ میں ہے،اور امت اجابہ میں سے نہیں بلکہ وہ امت دعوت میں سے ہیں جیساکہ مرقاۃ المفاتیح وغیرہ میں ہے،اور خود ظاہریہ فرقہ کے بارے میں امام ابن حجر مکی کا قول گزرا کہ ان کی مخالفت قابل التفات نہیں ہے لہذا اس مسئلہ میں اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں اولا اس لیے کہ اس کا خلاف سنت مشہورہ کے خلاف ہے جو کہ یہ ہے جو نسب کی بناء پر حرام فرمایا ہے وہ رضاعت کی بناء پر بھی الله تعالٰی نے حرام فرمایا ہے،یہ حدیث مختلف الفاظ کے ساتھ کثیر روایات میں ہے اور اسلام کی قانونی کتب میں مروی ومنقول ہے اور ابتداء اسلام سے آج تك علماء کے درمیان مقبول ہے، امام ترمذی نے اپنی جامع میں فرمایا کہ اس پر عام صحابہ اوربعد والوں کا عمل ہے اور اس میں کسی کا اختلاف نہیں ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع