دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

عن ابن عمر وعائشہ(رضی اﷲ تعالٰی عنہما)واحتجوا بقولہ تعالٰی وامھتکم التی ارضعنکم واخواتکم من الرضاعۃ ولم یذکر البنت والعمۃ کما ذکرھما فی النسب [1]وامام ابو عیسٰی ترمذی درجامع ترمذی شان می آرند حدثنا الحسن بن علی اخبرنا ابن نمیر عن ھشام بن عروۃ عن ابیہ عن عائشہ قالت جاء عمی من الرضاعۃ یستأذن علی فابیت ان اذن لہ حتی استأمر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فلیلج علیك فانہ عمك قالت انما ارضعتنی المرأۃ ولم یرضعنی الرجل قال فانہ عمك فلیلج علیك ھذاحدیث حسن صحیح والعمل علی ھذہ عند بعض اھل العلم من اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وغیرھم کرھوالبن الفحل والاصل فی ھذا حدیث عائشۃ وقد رخص بعض اھل العلم فی لبن الفحل والقول الاول اصح [2] رواہ الترمذی

 

عبدالله بن عمر اور عائشہ صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہم سے نقل کیا ہے اور اصحاب ظواہر نے اپنی دلیل میں کہا کہ الله تعالٰی نے دودھ پلانے والی تمھاری ماؤں اور تمھارے رضاعی بھائیوں کو ذکر کیا ہے اور بیٹی اور پھوپھی کو ذکر نہیں کیا جس طرح ان کو نسب میں بیان فرمایا ہے اور امام ترمذی نے اپنی جامع ترمذی میں بیان کیا ہے کہ ہمیں حدیث بیا ن کی حسن بن علی انھوں نے ابن نمیر انھوں نے ہشام انھوں نے اپنے باپ عروہ انھوں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہما سے انھوں نے فرمایا میرا رضاعی چچا آیا اور اس نے میرے ہاں آنے کی اجازت چاہی تو میں نے انکار کیا حتی کہ میں نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے مشورہ کیا تو آپ نے فرمایا وہ تیرے ہاں داخل ہوسکتا ہے کیونکہ وہ تیرا چچا ہے توحضرت عائشہ رضی الله تعالٰی عنہا نے عرض کیا کہ مجھے تو عورت نے دودھ پلایا ہے مرد نے نہیں پلایا۔تو آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا وہ تیرا چچا ہے وہ داخل ہوسکتا ہے۔یہ حدیث حسن اور صحیح ہے اور اس پر عمل ہے بعض صحابہ کرام کا اور ان کے غیر نے دودھ والے خاوند یعنی رضاعی باپ کو داخل ہونامکروہ کہا ہے اور اصل ثبوت حضرت عائشہ کی حدیث ہے،اور بعض اہل علم نے دودھ والے باپ(رضاعی باپ)کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے،ا ور پہلا قول صحیح ہے اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے،

 


 

 



[1] شرح صحیح مسلم للنووی کتاب الرضاع قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٦٦

[2] جامع الترمذی ابواب الرضاع باب ماجاء فی لبن الفحل امین کمپنی کراچی ١/١٣٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن