30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جو اس نے بیان کیا اگرچہ مطلق نہیں مگر اتنا ضرور ہے کہ جب رافضی کے ساتھ سنیہ کا نکاح جائز و حلال جانا تو خود اس کی عورت نکاح سے نکل جائے گی۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٧٧: از رانی کھیت صدربازار مسئولہ محمد ابراہیم خان صاحب ١٤ محرم ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك خان تبت کا اورا س کا لڑکا اپنے آپ کو سنت جماعت بتاتے ہیں اور قرآن شریف کے رو سے اپنا طریقہ سنت وجماعت بتاتے ہیں اور قریب ٣٠،۳٥ سال سے رانی کھیت میں رہتے ہیں،اب سب لوگ ان کو رافضی مذہب کا کہتے ہیں،اب دریافت یہ کرنا کہ سنی کی لڑکی کا نکاح ایسے شخص سے ہوسکتاہے یا نہیں؟ یہ شخص غریب ہے سب لوگ عداوت سے رافضی کہنے لگے ہیں ان کے سب طریقے روزے،زکوٰۃ،نماز کے اہل سنت وجماعت کی طرح ہیں،رانی کھیت کی مسجد کے مولانا نے جن کا نام عبدالرحمن ہے نکاح نہیں پڑھایا کہ رافضی کا نکاح سنی سے نہیں ہوسکتا عداوت سے سب مسلمان ایك ہوگئے ہیں۔بینوا تو جروا
الجواب:
بلاوجہ عداوت سے سب مسلمانوں کا ایك ہوجانا معقول نہیں اور رافضیوں کا تقیہ معلوم ہے اور نکاح امر عظیم ہے احتیاط لازم ہے،حدیث میں فرمایا: کیف وقد قیل[1] (کیسے ہوسکتا ہے جبکہ یہ بات کہہ دی گئی ہے۔ت)ھو تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٧٨: از لکھنؤ بنگال بنك ڈاکخانہ حضرت گنج مسئولہ عبدالرحیم صاحب
مسئلہ ذیل میں کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ زید کی سسرال کے رشتہ کے ماموں کا لڑکا اور زید کی لڑکی سے نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا۔
الجواب:
اپنے حقیقی ماموں کے بیٹے سے بیٹی کا نکاح جائز ہے۔سسرال کے رشتہ کا ماموں تو بہت دور ہے جبکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو مثل رضاعت وغیرہ۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٧٩: از شہراکیاب تھانہ کیوکتو موضع کاؤنچی بازار مرسلہ مولوی سکندر علی صاحب بنگالی طالب علم مدرسہ نیازیہ خیرآباد ضلع سیتاپور ١٤ محرم الحرام١٣٣٩ھ
|
ماقولکم ماحکم اﷲ تعالٰی فی ھذہ |
تمھاری کیا رائے ہے کہ الله تعالٰی کا کیا حکم ہے اس |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع