30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٧٤ تا ٢٧٦: از کوہ رانی کھیت کوٹھی انجینئر اسپیل مرسلہ غلام محمد صاحب ٢٤ ذی الحجہ ١٣٣٨ھ
(١)شیعہ مذہب کا نکاح سنی مذہب کی لڑکی کے ساتھ جائز ہے یا نہیں؟ لڑکا اور اس کا باپ شہادت دلاتے ہیں کہ ہم سنی مذہب ہیں اور اگر تم شیعہ سمجھتے ہو تو اپنے دل کے اطمینان کے واسطے ہمیں سنی مذہب کرلو،اور جوا ن کے ہم وطن ہیں وہ کہتے ہیں ہم لوگ شیعہ ہیں اور ان کے گاؤں میں سنی مذہب رہتے ہیں اور ان کے خاندان سے واقف ہیں کہ یہ سنی مذہب ہیں اس پر یہاں کے مسلمان کہتے ہیں کہ انھیں ہم نے ہمیشہ شیعہ مذہب کا برتاوکرتے دیکھا،اور بعض مسلمان کہتے ہیں کہ ہم اس کی شہادت دیتے ہیں کہ یہ لڑکے شیعہ مذہب میں نہیں ہیں اور ان کے والد کے بارے میں ہم کچھ نہیں کہتے۔
(٢)اور دو شخص نے یہ کہا کہ لڑکی کا باپ اور لڑکے کی ماں کچھ تعلق رکھتے ہیں اس پر لڑکی کے باپ نے قرآن شریف لاکر کہا کہ اس کو اٹھاؤ،وہ انکار کیا اور چلا گیا اور کوئی ثبوت نہ ہوا۔
(٣)جب برات گئی اور لڑکی کا بھائی مولانا صاحب کے پاس گیا کہ نکاح پڑھانے کو آئیں گے یا نہیں،تو انھوں نے کہا میں نہیں جاؤں گا تو کون آئے گا،نکاح کے وقت وہ نہیں آئے اور کہا کہ جو کوئی ان کا نکاح پڑھائے گا اس کی عورت کو طلاق ہوجائے گی۔بینوا تو جروا
الجواب:
(١)رافضیوں میں تقیہ ہے،بے حاجت بھی تقیہ کرتے ہیں۔حاجت کے وقت کا کیا اعتبار اور اشتباہ مٹانے کی کیا صورت کہ تقیہ وہ ملعون چیزہے جس کا کرنے والا سب کچھ کہہ لے گا۔خالص اسلام بولے اور دل میں کفر بھرا ہوگا۔رافضیوں کی شہادت کہ یہ سنی ہے کیا معتبرہوسکتی ہے،رافضی کی گواہی کچھ معتبرنہیں لاایمان لھم(ان کا ایمان ہی نہیں۔ت)بعض مسلمانوں کی گواہی کہ یہ شیعہ نہیں اور مسلمانوں کی شہادت کہ انھیں شیعی برتاؤ کرتے دیکھا،یہ شہادت اثبات ہے اور وہ شہادت نفی جو مقبول نہیں۔لہذایہ نکاح ہر گز نہ کیا جائے۔قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کیف وقد قیل [1](حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: کیسے ہوسکتا ہے جبکہ یہ بات کہہ دی گئی ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم
(٢)ایسے خیالی بیانوں سے ناجائز تعلق ثابت نہیں ہوتا۔والله تعالٰی اعلم۔
(٣)اس کے رافضی ہونے کے سبب جس نے نکاح پڑھانے سے انکار کیا بہت اچھا کیا اور وہ حکم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع