30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں نے یہ غلط بات بیان کی،زید نے عورت کو طلاق دی اب وہ اپنی اس عورت کو نکاح میں رکھ سکتا ہے؟
الجواب:
اگر زید نے صرف عورت کے بیان پر اس کو طلاق دے دی تو طلاق ہوگئی مگر ہمیشہ کے لیے اس کا زید پر حرام ہونا ثابت نہ ہوا۔جب تك زید خود اس کی تصدیق نہ کرے لیکن سائل نے بیان کیا کہ زید نے تین طلاقیں دیں زید گنہ گار ہوا اور عورت سے اب بغیر حلالہ کے نکاح نہیں کرسکتا،یوں اسے رکھے گا تو حرام ہوگا۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲٧٠: مرسلہ قاضی محمد ابراہیم وقاضی نیاز الدین صاحبان صدیقی صابون فروش سنیہ دروازہ اندر جھانسی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں: ایسی عورتیں جو آوارہ ہیں،بے پردہ رہتی ہیں،کھلے بندوں چلتی پھرتی ہیں۔زنا بھی ان سے ثابت ہو اور حمل بھی گرائے گئے ہوں یا طوائف وغیرہ۔تو ایسی عورتوں کا نکاح بلااستبراء رحم جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا خدا آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔
الجواب:
اگر وہ کسی کی منکوحہ نہیں تو بلااستبراء رحم بلکہ خاص حالت زنا میں اس سے نکاح جائز ہے مگر حمل خودا س ناکح کا نہ ہو تو اسے قربت جائزنہیں جب تك وضع حمل نہ ہوجائے لئلا یسقی ماءہ زرع غیرہ درمختار [1](تاکہ اس کا پانی دوسرے کی کھیتی کو سیراب نہ کرے۔درمختار۔ت)
مسئلہ ٢٧١: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں:
ایك شخص نے اپنے حقیقی بیٹے کی بی بی سے زنا کیا اور عورت اس کی مقر ہے مرد یعنی جس نے زنا کیا اس کو تمام برادری کے لوگوں نے علیحدہ کردیا اس سے بات چیت سب بندہے سلام وغیرہ سب لوگ نہیں کرتے اور مرد زانی نہ اقرار کرتا ہے نہ انکار بلکہ جب لوگ کہتے ہیں کہ تونے بڑا بھاری گناہ کیا تو کہتا ہے کہ خطا ہوئی کیا کریں،دریافت طلب یہ امر ہے کہ عورت کیا اب خاوند اصلی کے پاس رہ سکتی ہے اور اس کے لیے حلال ہے یا کہ دوسرے شخص سے نکاح کرلے اور کیا اس عورت کو خاوند سے طلاق لینے کی بھی ضرورت ہے اور کیا جب تك وہ طلاق نہ دے اس وقت تك غیر سے نکاح نہیں کرسکتی؟ اور بعض مولوی صاحب کہتے ہیں کہ بلاطلاق دئیے غیر سے نکاح نہیں کرسکتی اور بعض یہ کہتے ہیں کہ طلاق کی ضرورت نہیں وہ عورت اپنے خاوند اصلی کے لیے حرام ہوگئی اور کیا یہ عورت مہر لے سکتی ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع