دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اس نے عمرو سے نکاح کیا عمرو سے ہندہ کے لڑکی پیداہوئی تویہ لڑکی زید پر حرام ہے یا نہیں؟ ماں سے محض نکاح بیٹی کو حرام کرتا ہے یا نہیں،یونہی بیٹی سے نکاح ماں کو؟ دونوں میں وطی شرط حرمت ہے یا نہیں؟ اور وطی کے لیے کیا بلوغ مدخولہ شرط ہے؟ بینوا تو جروا

الجواب:

شریعت مطہرہ کا حکم یہ ہے کہ بیٹی سے مجرد نکاح ماں کو حرام ابدی کرتا ہے وطی کی شرط نہیں،قال تعالٰی:  وَاُمَّہٰتُ نِسَآئِکُمْ[1](تمھاری بیویوں کی مائیں۔ت) اور وطی ہو تو بدرجہ اولٰی نکاحًا ہوتو بالاجماع اوربلانکاح ہو تو ہمارے نزدیك اور ماں سے مجر د نکاح بیٹی کو حرام نہیں کرتا جب تك وطی نہ ہو،قال تعالٰی:

وَرَبٰٓئِبُکُمُ الّٰتِیۡ فِیۡ حُجُوۡرِکُمۡ مِّنۡ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیۡ دَخَلْتُمۡ بِہِنَّ ۫ فَاِنۡ لَّمْ تَکُوۡنُوۡا دَخَلْتُمۡ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمْ ۫[2]

تمھاری مدخولہ بیویوں کی وہ بیٹیاں جو تمھاری پرورش میں ہیں،ا ور اگر تم نے بیویوں سے دخول نہ کیا تو تم پر ممانعت نہیں۔(ت)

ہاں اگر وطی ہو تو تحریم لائے گی اسی تفصیل پر کہ نکاح میں بالاجماع اور بلا نکاح ہمارے نزدیك تو وہ صغیرہ نابالغہ جس سے زید نے صحبت کی پھر طلاق دے دی اور اس نے دوسرے سے نکاح کیا اور اس سے اس عورت کے بیٹی پیدا ہوئی یہ بیٹی قطعا شوہر اول پر حرام ہے کہ جب صحبت کی"دخلتم بھن"صادق آگیا بلوغ کی شرط نہیں۔ہاں اگر صغیرہ چارپانچ برس کی ہو جہاں ایلاج حشفہ ممکن نہ ہو تو البتہ حرمت نہ ہوگی کہ صحبت نہ ہوگی اور مدخولہ کی ماں مطلقا حرام ہے خواہ مدخولہ بالحلال ہویا بالحرام،اور زوجہ کی والدہ ابدًا اپنی ماں کی طرح ہے زوجہ کے مرنے یا طلاق ہوکر عدت گزرنے کے بعد بھی کسی طرح حلال نہیں ہوسکتی،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٦٦:              از موضع سندھولی ضلع بریلی مسئولہ غفور صاحب                ٢٧ شعبان ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ علاوہ چچی وپھوپھی وممانی ودادی ونانی و والدہ وغیر ہ کے رشتہ داروں میں کسی عورت سے نکاح جائز ہے؟ بینوا تو جروا

الجواب:

چچی اور ممانی سے بھی نکاح جائز ہے،نسبی رشتوں میں چار قسم کی عورتیں حرام ہیں،

ایك وہ کہ یہ جن کی اولاد سے ہے جیسے ماں،دادی،نانی کتنے ہی اوپر کی ہوں۔

دوسری وہ جو اس کی اولاد ہیں،جیسے بیٹی،پوتی،نواسی کتنے ہی نیچے کی ہوں۔

تیسری وہ جو اس کے ماں یاباپ کی اولاد خواہ اولاد در اولاد جیسے بہن،بھانجی،بھتیجی اور ان کی

 



[1] القرآن الکریم ٤/٢٣

[2] القرآن الکریم ٤/٢٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن