30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٦٣: از فتح پور محلہ سید واڑہ مرسلہ نور خاں محرر،محمد یار خاں وکیل ہائی کورٹ ٢ جمادی الاولٰی ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید اور بکر دونوں کی عورتیں رشتہ میں سگی بہنیں تھیں،زید کی بی بی کے تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہوئیں،منجملہ ان کے ایك لڑکا اور ایك لڑکی مر گئی،اور ایك لڑکی بیوہ موجود ہے،اور بکر کی بی بی کا ایك لڑکا بن بیاہا موجود ہے،اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ جب زید کا پہلا لڑکا پیدا ہواہے تو بکر کے اس لڑکے نے اپنی خالہ یعنی زید کی بی بی کا دودھ پیا تھا،بعدا س کے تین اولاد کے بعد زید کی یہ لڑکی پیدا ہوئی جواس وقت بیوہ موجود ہے،اس سے بکر کے کنوارے لڑکے کا نکاح درست ہے یا ہوسکتا ہے جبکہ بکر کے بیٹے نے زید کی بی بی کادودھ پیا ہے،خلاصہ یہ ہے کہ زید کی بی بی کا دودھ بکر کے بیٹے نے پیاہے اور زید کی بیٹی یہ اس دودھ شریکی بھائی کی تیسری اولاد کے بعد پیدا ہوئی ہے،بینوا تو جروا۔
الجواب:
ان دونوں کا نکاح حرام قطعی ہے،وہ آپس میں سگے بھائی بہن ہیں،تین یا تیس اولاد کے بعد اس لڑکی کا پیدا ہونا زید کی بی بی کو بکر کے بیٹے کے ماں باپ ہونے سے خارج نہ کرے گا۔نہ ان کی کسی اولاد کو پسر بکرکے بھائی بہن ہونے سے،قال الله تعالٰی: وَاَخَوٰتُکُمۡ مِّنَ الرَّضٰعَۃِ [1](اور تمھاری رضاعی بہنیں۔ت)والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ٢٦٤: از نواب گنج بریلی مرسلہ سید نثار حسین صاحب ١٥ جمادی الآخر ١٣٣٨ھ
زید کی زوجہ ہندہ کی ہمشیرہ زاہدہ ہے،زاہدہ کے زید سے بلا نکاح لڑکا پیداہوا،ہندہ کے ساتھ زید کا نکاح رہایا نہیں؟اور زاہدہ کے ساتھ نکاح جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب
ہندہ بدستور اس کے نکاح میں ہے،سالی کے ساتھ زنا حرام مگر عورت کو حرام نہیں کرتا،زاہدہ سے جب تك ہندہ اس کے نکاح میں ہے نکاح نہیں کرسکتا،اگر ہندہ مرجائے توا سی وقت یا یہ اسے طلاق دے دے تو عدت گزرنے پر زاہدہ سے نکاح کرسکے گا۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲٦٥: از لاہور مسجد بیگم شاہی،مسئولہ مولوی احمد الدین صاحب ٦ رجب المرجب ١٣٣٨ھ
زید نے ہندہ سے نکاح کیا بحالت نابالغی ہندہ زید نے اس سے وطی کی،بعد وطی ہندہ کو طلاق دے دی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع