دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

ہے یاناجائز؟ اور لڑکے کے طلاق دینے پر لڑکے کے مرجانے پر بہو کے ساتھ نکاح درست ہے یا نہیں؟

الجواب:

زوجہ کے مرنے پر اس کی خالہ وعمہ سے نکاح جائز ہے،قال الله تعالٰی: وَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ [1](اور محرمات کے سوا عورتیں تمھارے لیے حلال کی گئی ہیں۔ت)اور بیٹا مرجائے خواہ طلاق دے دے اس کی زوجہ سے نکاح ہمیشہ ہمیشہ کو حرام ہے،قال تعالٰی: وَحَلٰٓئِلُ اَبْنَآئِکُمُ [2]اور تمھارے بیٹوں کی بیویاں۔ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٦٠: از پرسونہ پرگنہ بریلی مرسلہ شیخ کریم الله ومنشی الہ دین ومعین الدین وسعدی وشیخ مسیت زمیندار وبندو خاں وواحد مکھیا وغلامی ٢٦ ربیع الآخر شریف ١٣٣٨ھ

جناب عالی! گزار ش ہے کہ مسمی میڈو نور باف نے نکاح کیاتھا،اس کی بی بی کے ساتھ ایك لڑکی آئی تھی اس کے ساتھ مسمی میڈو مذکور نے حرکت ناشائستہ کی اور ایك لڑکا بھی پیدا ہوا ہے اب اس کو علیحدہ کردیا ہے وہ اپنی خطا معاف کرانا چاہتاہے،حضور پرنور اس امر میں کیا فتوی فرماتے ہیں؟ فقط

الجواب:

اس کی عورت اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوگئی،اس پر فرض ہے کہ فورا اسے چھوڑ دے اور اب کبھی اس سے کسی طرح نکاح نہیں کرسکتا،نہ کبھی کسی طرح اس لڑکی سے نکاح کرسکتا ہے،یہ اس کی بیٹی کی جگہ ہے اور بی بی ماں کی جگہ ہوگئی، دونوں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہوگئیں،دونوں کو فورًا جدا کردے اور سچے دل سے تائب ہو اور نماز کی پوری پابندی کرے تو اسے ملالیں ورنہ ہمیشہ برادری سے خارج رکھیں۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٦١: از پیران پٹن معرفت اسٹیشن میانہ محلہ قصاب واڑہ مرسلہ کمال بھائی یارو بھائی ٢٨ ربیع الآخر شریف ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مثلا بکر کے دو فرزند ہیں،ایك کانام زید ہے اور دوسرے کانام عمرو،زید کا نکاح ہونے سے ایك دختر پیداہوئی جس کانام فاطمہ ہے،اب فاطمہ کی شادی ہونے سے فاطمہ کے ایك دختر پیدا ہوئی جس کانام مریم ہے،اب مریم کا نکاح عمرو کے ساتھ ازروئے شرع جائز ہے یا نہیں؟ اور اس میں دودھ کا تعلق کس طرف سے اور کسی ذریعہ سے کسی کا بھی نہیں؟ اور یہ جو دونوں فرزند


 

 



[1] القرآن الکریم ٤/٢٤

[2] القرآن الکریم ٤/٢٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن