30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٥٧: ازشمس آباد ضلع کیمل پور مرسلہ مولانا مولوی قاضی غلام گیلانی صاحب ١٦ صفر ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ زید خود عرصہ تیرہ برس سے ملك افریقہ میں رہتاہے اس کی خوشدامن کہتی ہے کہ اس نے میرے ساتھ فعل بد کیا ہے اس پر دو گواہ اس امر کے معائنہ کے ہیں کہ ایك کہتا ہے کہ میں نے بوقت دوپہر کے فلاں مقام میں دونوں کو عین مشغولی میں دیکھا،دوسرا کہتا ہے کہ دونوں کو کپڑے پہنے ہوئے دیکھا ہے،اس موضع کے کل لوگ ہر ایك مکان کے ایك دو آدمی جن کا مجموعہ ٥٠ نفر ہوتے ہیں یہی کہتے ہیں کہ قرائن قاطعہ سے ہم لوگ جانتے ہیں کہ زید اور اس کی خوشدامن باہم بد معاش تھے اور ان کے ناجائز تعلق میں کوئی شك نہ تھا،برابر دو برس تك دونوں کا باہم اختلاط اور انبساط رہا،جب ان دو گواہوں نے ان کو ایسی کریہہ صورت میں دیکھا تب سے زید فرار کرگیا اور ایك دوسرے سے کہہ گیا کہ اب یہ میری عورت غیر مدخولہ جو کہ اس خوشدامن کی دختر ہے میرے اوپر حرام ہے جس کوا س کا دل چاہے دے دے،اس کی عورت اب عرصہ آٹھ دس برس سے جوان ہے اور خوردونوش وسکونت کی اس کو بہت تکلیف ہے اور غالب گمان ہے کہ کہیں حرامکاری میں مبتلا ہوجائے،پس اگر کوئی عالم افقہ واورع ا س علاقہ کا بموجب عبارت حدیقہ ندیہ:
|
واذاخلا الزمان من سلطان ذی کفایۃ فالامور کلھا مفوضۃ الی العلماء یصیرون ولاۃ [1]۔ |
جب زمانہ موثر حکمران سے خالی ہوتو تمام فیصلہ طلب امور علماء کے سپرد ہوں گے اور وہ والی قرار پائیں گے۔(ت) |
کے اس غائب کے باپ کے روبرو یااس کی طرف سے کسی کو وکیل کرکے اس پر سمع دعوٰی وشہادت کرکے تفریق کا حکم دے دے تو درست ہوگا یا نہیں،اور اگر درست ہے تو چونکہ غائب ولایت قاضی میں نہیں لہذا اس کی طرف سے مسخر پکڑنے کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟شامی جلد ٤ ص ٣٥٣ میں باب القضاء میں وفی البحر والمعتمدان القضاء علی المسخر الخ(بحر میں ہے مسخر کے خلاف فیصلہ صادر کرنے سے متعلق قول الخ۔ت)کے متعلق ہے:
|
وتفسیر المسخران ینصب القاضی وکیلا عن الغائب یسمع الخصومۃ علیہ وشرطہ عندالقائل بہ ان یکون الغائب فی ولایۃالقاضی [2]۔ |
اور مسخر کی تفسیر یہ ہے کہ قاضی کسی غائب شخص کی طرف سے کسی کو وکیل بنائے تاکہ وہ غائب کے خلاف الزامات کو سن سکے،لیکن اس کے جواز کے قائل کے ہاں یہ شرط ہے کہ وہ غائب شخص اس قاضی کے علاقہ میں ہو۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع