دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

اور اگر پدر شوہر بھی اقرار کرے جب بھی شوہر پر حجت نہیں۔

لانہ یرید ازالۃ ملك ثابت بشھادۃ واحد لاسیما وھی علی نفسہ وشہادۃ المرء علٰی فعل نفسہ لاتقبل کما نصوا علیہ قاطبۃ۔

کیونکہ ثابت شدہ ملکیت کو وہ ایك گواہی سے ختم کرنا چاہتا ہے خصوصا جبکہ اس ایك گواہ کی شہادت اپنے فعل پر ہو جبکہ اپنے فعل پر کسی شخص کی شہادت مقبول نہیں،جیساکہ اس پر تمام فقہاء کرام نے تصریح کی ہے۔(ت)

ہاں اگرشوہر کے قلب میں اس کا صدق واقع ہو تواس پر واجب ہے کہ عورت کو اپنے اوپر حرام جانے اور متارکہ کردے،

بزازیہ پھر ہندیہ میں ہے:

فان وقع عندہ صدقہ وجب قبولہ [1]۔

تو اگرا س کے دل میں اس کا صدق واقع ہو تو اسے قبول کرنااس پر واجب ہے۔(ت)

یا دو شاہدعادل کی گواہی سے یہ امر ثابت ہو اگرچہ اسی قدرکہ اس کے باپ نے اسے بشہوت مس کیا یا بشہوت بوسہ لیا کہ حرمت کواسی قدر بس ہے،تنویر الابصار میں ہے:

تقبل الشہادۃ علی اللمس والتقبیل عن شہوۃ فی المختار ٢[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

شہوت کے ساتھ چھونے اور بوسہ لینے پر شہادت قبول کی جائے گی مختار قول میں۔(ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٤٧:         از بنڈیل اسٹیشن وڈاك خانہ ہوگلی مرسلہ حقاخاں صاحب               ٦ رمضان المبارك ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اپنے خاص دادا کی پر نتنی اور جو کہ اپنے خاص دادا کی بھانجی کی لڑکی ہوتی ہے اور ایك رشتہ سے اپنی چچیری چچی ہوتی ہے ان سے عقد کرنا جائزہے یا نہیں؟

الجواب

پرداد کی پرنواسی،دادا کی بھانجی کی بیٹی،چچیری خواہ حقیقی چچی،اس میں کوئی رشتہ ممانعت نکاح کا نہیں۔اس سے نکاح جائز ہے جبکہ رضاعت وغیرہ کا کوئی مانع شرعی نہ ہو۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٤٨:                     از ضلع پورینہ ڈاکخانہ فارس گنج از دکان بخشی شاہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی خوش دامن سے قصدًا وطی کی اب اس کی بی بی کا نکاح اس کے ساتھ قائم رہا یا نہیں یا پھر ا س کے ساتھ دوبارہ نکاح کرے


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراہیۃ الفصل الثانی فی العمل بخبر الواحد فی المعاملات نورانی کتب خانہ پشاور ٥/٣١٢

[2] درمختار باب المحرمات مطبع مجتبائی دہلی ١/١٨٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن