دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

فیما اذاطرأ الفساد فح لاتتفرد بالفسخ لانہ لیس دفعا بل رفع لید شرعیۃ ثبتت للزوج فلا بد من متارکتہ والحکمۃ فیہ ان لوجوزنا تفردھافیہ بالفسخ لشاعت الفتن فکل امرأۃ ترید ان تفارق زوجھا تقبل ابنہ مثلًا بشھوۃ فیفسد النکاح فتفسخہ مبتدءۃ وتنکح من شاءت وھذا باب یجب سدہ۔

اس صورت میں ہے جبکہ ابتداءً نکاح صحیح ہوا ہو اور بعد میں فساد اس پر طاری ہواہو،تو اس صورت میں اکیلی عورت کو فسخ کا حق نہیں کیونکہ یہ گناہ کادفاع نہیں بلکہ ثابت شدہ شرعی حق کا خاتمہ ہے اس لیے خاوند کی طرف سے متارکہ ضروری ہے اور اس کی حکمت یہ ہے کہ اگر اس صورت میں عورت کو مستقل طورپر فسخ کا حق دیا جائے تو فتنہ برپا ہوگا کہ جب بھی عورت اپنے خاوند سے علیحدگی چاہے تو وہ مثلا خاوند کے بیٹے کا شہوت سے بوسہ لے لے اور خود نکاح کو فاسد کرکے جہاں چاہے نکاح کرتی پھرے تو اس فتنہ کا سد باب ضروری ہے۔(ت)

یہاں شوہر مفقود ہے اور حرمت موجود ہے،عورت پر لازم کہ حا کم شرع کے حضور مرافعہ کرے اور وہ ثبوت لے،اگر وہ گواہان عادل سے پدر زید کا زوجہ زید کے ساتھ فعل بدکا ارتکاب ثابت ہو لان ھذا ھو نصاب ثبوت حرمۃ المصاہرۃ وان لم یثبت بہ الزنافی حق الحد(کیونکہ یہ حرمت مصاہرہ کے ثبوت کے لیے نصاب ہے اگرچہ اس سے حد کے معیار پر زنا ثابت نہیں ہوتا۔ت)تو ان دونوں مرد وزن میں تفریق کردے،روز تفریق سےعورت تین حیض کی عدت کرے اور اس کے بعد نکاح ثانی جائز ہوسکتاہے،والله تعالٰی اعلم،

مسئلہ ٢٤٤:            از شہر بریلی مسئولہ عبدالجلیل صاحب طالب علم                           ٢٩ محرم الحرام ١٣٣٧ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید ا ور بکر آپس میں حقیقی برادر ہیں،زید عمر میں بکر سے بڑاہے اور بکر عمر میں چھوٹا ہے زید سے،زید کے پاس ایك لڑکی ہے اورا س سے زید کو ایك نواسی بھی ہے،بکر کے پاس ایك لڑکا ہے،اس صورت میں زید اگر اپنی نواسی سے اپنے برادر حقیقی کے لڑکے کے ساتھ نکاح کردے تو نکاح جائزہوگا یا نہیں؟ بینوا تو جروا

الجواب:

چچا کی نواسی سے نکاح جائز ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٤٥: از رنگون مرسلہ جناب سیٹھ عبدالستار ابن اسمعیل صاحب قادری برکاتی رضوی ٢ ربیع الاول شریف ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید اپنی سوتیلی والدہ کی سگی ہمشیرہ سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟ شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے؟
بینوا تو جروا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن