30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من کلام الفقیہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ابواللیث نے کہا اس کا معنی"لاینکح"درست نہیں۔مگر میرے حوالے کے مطابق صحیح یہ ہے کہ انھوں نے معنی"لایزنی"بتایا ہے اور انھوں نے بطور اعتماد کہاکہ ابواللیث نے نسخ کو مختار قرار دیا۔یہ بات ابواللیث کے کلام سے ظاہرنہیں ہوتی۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
رغائب الفرقان میں ہے:
|
قیل انہ صار منسوخا امابالاجماع وھو قول سعید بن المسیب،وزیف بان الاجماع لاینسخ ولاینسخ بہ،واما بعموم قولہ تعالٰی"وانکحوا لایامٰی فانکحوا ماطاب لکم"وھو قول الجبائی وضعف بان ذلك العام مشروط بعدم الموانع السببیۃ والنسبیۃ، ولیکن ھذاالمانع ایضا من جملتھا [1] اھ اقول مانسب الی الجبائی فھو عــــہ |
بعض نے کہا کہ منسوخ ہے یا اجماع کے ساتھ یہ قول سعید بن مسیب کا ہے یہ موقف کمزور ہے کیونکہ اجماع نہ منسوخ ہوتا اور نہ ناسخ ہوتاہے۔یا منسوخ ہے الله تعالٰی کے ارشاد"وانکحوا لایامٰی فانکحوا ماطاب لکم"کے ساتھ،اور یہ جبائی کا قول ہے،اوریہ بھی ضعیف قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس آیت میں بیان کردہ اباحت،سببی یا نسبی مانع نہ ہونے کے ساتھ مشروط ہے اور زنا بھی ان موانع میں سے ایك مانع ہے اھ اقول جو جبائی کی طرف منسوب ہے تو وہ(اس سے آگے عبارت دستیاب نہیں ہوسکی)۔(ت) |
مسئلہ ٢٣٧: از
فرید آباد ڈاك خانہ غوث پور ریاست بہاولپور مرسلہ مولوی نور احمد صاحب فریدی دواز
دہم محرم الحرام ١٣٣٧ھ
شرعا قبل متارکہ وتفریق بین المحارم غیر مدخولہ سے کسی دوسرے کا نکاح درست ہے یا
نہیں؟ اور قاضی شرعا کون ہے؟ بوقت ضرورت فسخ وتفریق اس ملك ریاست بہاولپور اسلامیہ
میں جو تحت قبضہ نصارٰی ہے کون حق فسخ وتفریق بالا رکھتا ہے؟ علما کا ہے یا گرد
آور قاضیان سرکار کا یا محض حکام کا؟ اورحکام بعض صاحب اسلام ہیں بعض اہل ہنود،ان
میں کوئی امتیاز ہے یا سب اس کا حق رکھتے ہیں اس
عــــہ: افسوس کہ یہ فتوٰی اس قدر منقول ملا،آگے دستیاب نہ ہوسکا،جتنا ملا اتنا چھاپ دیا،باقی اگر کبھی آئندہ کہیں مل سکا تو وہ بھی ان شاء الله تعالٰی علیحدہ یا بطور تبرك چھاپ دیا جائے گا یا کسی حصہ آئندہ میں۔(مرتب)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع